- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
انسداد پولیو مہم نا مکمل، لاکھوں بچے حفاظتی خوراک سے محروم
کراچی: کراچی میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کی وجہ سے 18فروری کوشروع کی جانے والی تین روزہ انسداد پولیو مہم متاثر ہوگئی۔
رواں سال شروع کی جانے والی مہم بھی نامکمل اور ادھوری رہی جس کی وجہ سے کراچی سمیت ملک بھر میں تین روزہ انسداد پولیوکی قومی مہم کے دوران 16لاکھ بچے ایک بار پھر پولیو سے بچائو کی حفاظتی خوراک سے محروم رہ گئے ہیں ، بعض ٹائونز میں مہم چلائی گئی جو نامکمل رہی ، پولیومانیٹرنگ سیل کے مطابق کراچی کے8 ٹائونز گلشن اقبال ، لانڈھی ، کورنگی ، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی،گلبرگ ، لیاقت آباد اورصدر میں 3لاکھ 83ہزار 83 بچے، خیبرپختونخوا میں7 لاکھ50 ہزار بچے ،کوئٹہ میں4لاکھ بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہے، اس کے علاوہ فاٹا میں50 ہزار بچوں کو پولیوسے بچائوکے قطرے نہیں پلائے جاسکے۔
سانحہ کیرانی روڈ دھماکے کے باعث کوئٹہ شہر میں مہم ملتوی کردی گئی تھی جس کے نتیجے میں 4 لاکھ بچے اور چارسدہ میں دو لاکھ 90ہزار ، مردان میں 3 لاکھ 90 ہزار بچے پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پینے سے محروم رہے ہیں ، پولیو مانیٹرنگ سیل کے مطابق تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران ایک کروڑ 60 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف طے کیا گیا تھا،ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس کے اعلیٰ حکام نے پولیو رضاکاروں کوسیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت ظاہر کرلی ہے جس کی وجہ سے کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں انسداد پولیو مہم مقررہ وقت پر شروع نہیں کی جا سکی،معلوم ہوا ہے کہ کراچی میں 25سے 27فروری کے دوران پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔