ریکروٹمنٹ رولزکے بغیرہی ترقیاں دینی تھیں تو تاخیر کیوں کی،سپلا

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 23 فروری 2013
18سے 19 گریڈ کے اساتذہ کو بھی ریکروٹمنٹ رولز کے بغیر ترقیاں جلد از جلد دی جائیں.  فوٹو: فائل

18سے 19 گریڈ کے اساتذہ کو بھی ریکروٹمنٹ رولز کے بغیر ترقیاں جلد از جلد دی جائیں. فوٹو: فائل

کراچی: سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن( سپلا ) کے مرکزی رہنمائوں نے وزیر اعلیٰ سندھ ، وزیر تعلیم ، چیف سیکریٹری اور سیکریٹری تعلیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کالج اساتذہ گریڈ 19سے گریڈ 20 میں ترقیوں کے کافی عرصے سے منتظر تھے اور اِس انتظار میں بہت سے اساتذہ ریٹائر بھی ہوچکے۔

اگر یہ ترقیاں پہلے ہوجاتیں توریٹا ئر اساتذہ کو بھی فائدہ پہنچ جاتا ، رہنمائوں نے کہا کہ گریڈ 19کی فائنل سینیارٹی لسٹ کا اجرا ابھی تک کالجوں میں ممکن نہیںہو سکا کالج اساتذہ اپنے طور پر سینیارٹی لسٹ فوٹو اسٹیٹ کروالیں تو رسائی ہو جاتی ہے ورنہ کالجوں میں نہیں پہنچائی جاتی ، سپلا کے نمائندوں نے کہا کہ اگر ریکروٹمنٹ رولز بنے بغیر ہی ترقیاں دی جانی تھیں تو کالج اساتذہ کو اِن ترقیوں سے اتنے طویل عرصے کیوں محروم رکھا گیا۔

7

سپلا کے رہنما پروفیسرآصف زیدی ، پروفیسر افتخار اعظمی ، پروفیسر ڈاکٹر ارشد ، پروفیسر اسلم پرویز خاصخیلی ، پروفیسر ظفر یار ، پروفیسر شمیم بھٹو، پروفیسر یعقوب چا نڈیو ودیگرنے اپنے بیان میں کہاکہ اب 18سے 19 گریڈ کے اساتذہ کو بھی ریکروٹمنٹ رولز کے بغیر ترقیاں جلد از جلد دی جائیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔