برطانوی ماڈل کا شین وارن پر تشدد کا الزام

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 24 ستمبر 2017
لندن میٹروپولیٹن پولیس نے شکایت ملنے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ فوٹو : فائل

لندن میٹروپولیٹن پولیس نے شکایت ملنے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ فوٹو : فائل

 لندن: سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن پر برطانوی ماڈل ولیری فوکس نے تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر چہرے پر تشدد کی تصاویر جاری کری ہیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق شین وارن اور ماڈل ولیری فوکس میں لڑائی کا واقعہ رواں ہفتے لندن کے ایک مہنگے نائٹ کلب میں پیش آیا، ماڈل ولیری فوکس نے شین وارن کے خلاف مقدمے کیلیے پولیس کو درخواست جمع کروانے کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا  ”وحشی درندے! تمہیں ایک خاتون پر ہاتھ اٹھانے پر بڑا فخر ہو رہا ہوگا؟“

عینی شاہدین کے مطابق نائٹ کلب میں شین وارن اور ولیری فوکس کو بحث و تکرار کرتے ہوئے دیکھا جس کے بعد ماڈل اپنا منہ پکڑ کر فرش پر گر گئیں۔ لندن میٹروپولیٹن پولیس نے شکایت ملنے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ نائٹ کلب میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو بھی حاصل کرلی گئی ہے جب کہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔