اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،خوراک وگیس سے متعلق سمریاں منظور

آن لائن  ہفتہ 23 فروری 2013
75 ہزار ٹن خوراک آئی ڈی پیزکو عطیہ کرنے،سی این جی کٹس درآمدکرنے کی اجازت .  فوٹو : فائل

75 ہزار ٹن خوراک آئی ڈی پیزکو عطیہ کرنے،سی این جی کٹس درآمدکرنے کی اجازت . فوٹو : فائل

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیرخزانہ واقتصادی امور سلیم ایچ مانڈوی والا کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایجنڈا آئٹمز پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزارت خزانہ نے ای سی سی کو پنجاب حکومت کی طرف سے گندم کے ذخیرے کے بارے میں وفاقی حکمت عملی کے حوالے سے سمری پیش کی، ای سی سی نے 31مارچ 2013 حکومت پنجاب کی جانب سے کیے گئے ذخیرے سے قبل تک کا تمام ریکارڈ برقرار رکھنے کی منظوری دی اور گندم کے ایک ملین ٹن ذخیرے کا فیصلہ کیا جو بوقت ضرورت صرف پاسکو فراہم کر سکتی ہے۔

6

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈریسرچ نے خیبرپختونخوا اور فاٹا کی آئی ڈی پیز کو عالمی خوراک پروگرام کے تحت خوراک عطیہ کرنے کیلیے ای سی سی کی منظوری کیلیے سمری بھیجی جس پر ای سی سی نے 75 ہزار ٹن خوراک آئی ڈی پیز کو عطیہ کرنے کی منظوری دی۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل سے لطیف فیلڈز سے گیس فراہمی کیلیے ای سی سی کو بتایا گیا کہ لطیف فیلڈ 2013 کے ایک چوتھائی کیلیے 77.3 ایم ایم سی ایف ڈی سے زیادہ گیس کی پیداوار متوقع ہے جبکہ اس سے پہلے اس فیلڈ سے 25 ایم ایم سی ایف ڈی مل رہی ہے جس کی ای سی سی نے منظوری دے دی نیز سلینڈر کٹس کی درآمد کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔