ون ڈے رینکنگ:بھارت نے جنوبی افریقہ سے ٹاپ پوزیشن چھین لی

اسپورٹس ڈیسک  پير 25 ستمبر 2017
فوٹوفائل

فوٹوفائل

دبئی:  آسٹریلیا کے خلاف سیریزمیں حتمی برتری کے ساتھ ہی بھارت نے ون ڈے رینکنگ میں بھی نمبرون پوزیشن حاصل کرلی۔

پانچ میچز کی سیریز کے ابتدائی تینوں مقابلوں میں کامیابی کی بدولت بھارتی ٹیم کے پوائنٹس کی تعداد 120 ہوچکی ہے جوکہ جنوبی افریقہ سے ایک پوائنٹ زائد ہے، اس لیے پروٹیز کو اب دوسرے نمبر پرجانا پڑا ہے۔

ویرات کوہلی الیون کو اب ٹیسٹ اورون ڈے دونوں میں ہی دنیا کی نمبر ون ٹیم بننے کا اعزازحاصل ہوچکا ہے جبکہ ٹوئنٹی 20 میں وہ پانچویں نمبر پر ہے۔ ون ڈے رینکنگ میں فی الحال آسٹریلوی ٹیم تیسری پوزیشن پرموجود ہے تاہم اس کو انگلینڈ سے خطرہ درپیش ہے، پاکستان بدستور چھٹے نمبر پرموجود ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔