برطانیہ:غلطی سےغیرحلال کھانا مسلمان طلبہ کو کھلا دیا گیا

 ہفتہ 23 فروری 2013
اسکول ملازم برطرف، انتظامیہ نے معافی مانگ لی،واقعہ گزشتہ سال 12 دسمبر کو پیش آیا. فوٹو: اے ایف پی

اسکول ملازم برطرف، انتظامیہ نے معافی مانگ لی،واقعہ گزشتہ سال 12 دسمبر کو پیش آیا. فوٹو: اے ایف پی

برمنگھم: برطانیہ میں ایک اسکول میں غلطی سے غیر حلال کھانا مسلمان طلبہ کو کھلا دیا گیا جس کے بعد اسکول انتظامیہ نے اس غلطی پر معافی مانگی اور ایک ملازم کو نوکری سے برطرف بھی کردیا گیا۔

برمنگھم میں واقع موسیلی اسکول کے پرنسپل کریگ جینسن نے اس غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے مسلمان طالب علموں کے والدین سے معافی مانگ لی ہے اور اس حوالے سے ایک ملازم کو غفلت برتنے پر نوکری سے نکال دیا گیا۔

11

اسکول کے پرنسپل نے طالب علموں کے گھروں پر ایک خط ارسال کیا جس میں انھوں نے اس واقعے کے حوالے سے معافی مانگی۔ اسکول میں کھانا فراہم کرنے والے اسٹاف نے12 دسمبر 2012  کو غلطی سے غیر حلال کھانا اسکول میں زیر تعلیم مسلمان طالب علموں کو کھلا دیا تھا جبکہ یہ بات اب منظر عام پر آئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔