بلاول ہاؤس کی زمین بہت پہلے خرید لی گئی تھی،راجا ریاض

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 23 فروری 2013
وزیراعلیٰ پنجاب نے سستی روٹی اسکیم اور میٹرو بس میں اربوں روپے جھونک ڈالے۔ فوٹو: آن لائن/فائل

وزیراعلیٰ پنجاب نے سستی روٹی اسکیم اور میٹرو بس میں اربوں روپے جھونک ڈالے۔ فوٹو: آن لائن/فائل

لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجا ریاض احمد نے پنجاب حکومت کی طرف سے بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کی کردار کشی کی شدید مذمت کی ہے۔

راجاریاض نے واضح کیا کہ بحریہ ٹاؤن  میں واقع بلاول ہاؤس کی زمین بہت پہلے خرید لی گئی تھی۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب   صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی صوبائی دارالحکومت آمد پر پابندی کی اپنی مذموم خواہش کبھی پوری نہیں کر سکتے۔ راجا ریاض نے کہا کہ ملک ریاض کی انسانی ہمدردی کی خدمات سے پورا ملک واقف ہے۔ ملک ریاض سیلاب اور زلزلے کا شکار افراد کو بلا معاوضہ مکانات فراہم کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سستی روٹی اسکیم میں اربوں روپے جھونک ڈالے۔

10

بالاخر بدعنوانی اور بدانتظامی کے سبب یہ منصوبہ ترک کرنا پڑا، دوسری جانب ملک ریاض بحریہ دسترخوان کے ذریعے روزآنہ کی بنیاد پر ذاتی جیب سے لاکھوں لوگوں کو بلاقیمت کھانا فراہم کرتے ہیں۔ یہ انکی غریب پروری کا مظہر ہے۔ راجا ریاض نے وزیراعلیٰ پنجاب کوکردار کشی کرنے کے مرض میں مبتلا قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کا طرز عمل ان کی ذہنی کیفیت کا عکاس ہے۔ راجا ریاض نے میٹرو بس پروجیکٹ کے کرتا دھرتا ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو پنجاب کے عوام کے اربوں روپے ضائع کرنے پر فوری گرفتاری کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ان سے یہ رقم وصول کی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔