مارک کولز پاکستان ویمن ٹیم کے نئے کوچ ہوں گے

اسپورٹس رپورٹر  پير 25 ستمبر 2017
کولز نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل صبیح اظہر کی جگہ قومی ویمن ٹیم کی کوچنگ سنبھالیں گے۔ فوٹو : فائل

کولز نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل صبیح اظہر کی جگہ قومی ویمن ٹیم کی کوچنگ سنبھالیں گے۔ فوٹو : فائل

 لاہور:  کیوی کرکٹ کوچ مارک کولز کو پاکستان ویمن ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔

مارک کولز اکتوبر کے آغاز میں شروع ہونے والے ٹریننگ کیمپ سے قبل لاہور آئیں گے، کولز نے کہا کہ پاکستانی ویمن ٹیم میں کافی ٹیلنٹ ہے اور انہیں اپنی عمومی غلطیوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ورلڈ کپ میں گرین شرٹس نے اگرچہ اچھا کھیل پیش کیا تاہم بڑے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں کامیاب نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے اسے کوئی کامیابی نہیں ملی۔

واضح رہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل صبیح اظہر کی جگہ قومی ویمن ٹیم کی کوچنگ سنبھالیں گے۔ اس سے قبل وہ نیوزی لینڈ میں ناردرن ڈسٹرکٹ ریجن کی کوچنگ کرتے رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔