فوج سمیت تمام ادارے شفاف انتخابات چاہتے ہیں، کائرہ

اے پی پی  ہفتہ 23 فروری 2013
بلوچستان میں کسی آپریشن کا فیصلہ نہیں ہوا، وزیر اطلاعات، اسراراللہ زہری سے ملاقات۔ فوٹو: فائل

بلوچستان میں کسی آپریشن کا فیصلہ نہیں ہوا، وزیر اطلاعات، اسراراللہ زہری سے ملاقات۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ فوج سمیت تمام ادارے ملک میں آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔

انتخابی اخراجات کم سے کم ہونے چاہئیں لیکن اتنے کم نہ ہوں کے لوگ قانون شکنی کریں۔ تمام سیاست دان انتخابات کے موقع پر اپنے اثاثہ جات کی تفصیل دیتے ہیں۔ جمعہ کویہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر گفتگوکرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سکروٹنی پراعتراض نہیں ہے، چیف الیکشن کمشنر سے گزارش ہے کہ سیاست دانوں کے اثاثے چیک کریں صرف ہماری عزت نفس رہنے دیں۔

2

انھوں نے کہا کہ ہرجگہ اچھے اور برے لوگ موجود ہوتے ہیں۔آئی این پی کے مطابق پارلیمنٹ ہائو س میں بی این پی (عوامی) کے صدروفاقی وزیرمیر اسراراللہ زہری نے قمر زمان کائرہ سے ملاقات کی اور بلوچستان کے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی ان خبروں سے متلعق اپنی تشویش کا اظہار کیا جن میں یہ کہاگیاتھاکہ بلوچستان میں آپریشن کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ بلوچستان میں کسی آپریشن کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔