ایم کیو ایم انتخابات کے بعد ہمارے ساتھ ہی ہوگی، منظور وٹو

آئی این پی  ہفتہ 23 فروری 2013
سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں اپنے مفادات کا تحفظ کرینگے لیکن کسی کا حق نہیں ماریں گے۔ فوٹو: فائل

سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں اپنے مفادات کا تحفظ کرینگے لیکن کسی کا حق نہیں ماریں گے۔ فوٹو: فائل

لاہور: پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر و وفاقی وزیر میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کسی کے ساتھ نہیں چل سکتی اور انتخابات کے بعد وہ ہمارے ساتھ ہی ہوگی۔

اگر پیپلز پارٹی اور ق لیگ کے امیدوار ایک دوسرے کے نشان پر الیکشن لڑنا چاہیں تو اس میںکوئی برائی نہیں۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے دوران پیپلز پارٹی اپنے مفادات کا تحفظ کریگی اور کسی کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالے گی۔ جمعہ کو یہاں گفتگو کرتے ہوئے منظور وٹو نے کہا کہ ک ق لیگ اور پیپلز پارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلیے طے پانیوالے فارمولے کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں لیکن دونوں نے طے کیا ہے کہ پارٹیوں سے وفاداری کرنے اور جیتنے والے امیدوار ہی میدان میں اتاریں گے اور مسلم لیگ (ن) کیلیے چیلنج بنیں گے۔

6

علاوہ ازیں راولپنڈی میں پارٹی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں منظور وٹو نے کہا کہ صدر زرداری کی کامیاب حکمت عملی کے باعث پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سویلین حکومت اپنے 5 سال پورے کر رہی ہے، آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک بھر کے دیگر صوبوں کی طرح پنجاب میں بھی اہم کردار ادا کر ے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔