بھارتی حیدرآباد میں بم دھماکے قابل مذمت ہیں،اقوام متحدہ، امریکا

آن لائن  ہفتہ 23 فروری 2013
ہلاکتوں پرافسوس،متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں،بان کی مون،وکٹوریا نولینڈ.  فوٹو : اے ایف پی/ فائل

ہلاکتوں پرافسوس،متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں،بان کی مون،وکٹوریا نولینڈ. فوٹو : اے ایف پی/ فائل

واشنگٹن: اقوام متحدہ اورامریکا نے بھارتی ریاست حیدرآباد میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی جانب سے جاری بیان میں دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کے اس و اقعے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر سخت افسوس کااظہار اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔

9

ادھر امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے بھی بم دھماکوں کی مذمت کی اور کہا کہ امریکی حکومت اورعوام بھارتی حکومت اور تمام متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔