- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
غیر ملکی قرضے 8ارب ڈالر بڑھ گئے، معاشی بریفنگ دی جائے، سینیٹ میں اپوزیشن کا مطالبہ
اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن نے حکومتی مدت ختم ہونے سے چند روز قبل وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے مستعفی ہونے پر شدید تنقید کرتے ہوئے ملک کی مجموعی معاشی صورتحال پر 16 مارچ سے قبل بریفنگ دینے کا مطالبہ کردیا جبکہ وزرا کی عدم موجودگی کے باعث چیئرمین کو ایجنڈا موخر کرنا پڑا۔
جمعے کو قائد حزب اختلاف اسحٰق ڈار نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ حکومتی مدت ختم ہونے سے چند دن قبل خود کو پاک صاف ظاہر کرنے کیلیے خاموشی سے استعفیٰ دیکر گھر چلے گئے ہیں، پرویز مشرف کے دور میں غیرملکی قرضے 6 ارب ڈالر تھے جبکہ اس وقت یہ 14ارب ڈالر سے زائد ہو چکے ہیں، ایوان کو ملکی وغیرملکی قرضوں، مہنگائی، مانیٹری ومالیاتی پالیسی اور مجموعی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی جائے۔ پیپلزپارٹی کے چیف وہپ اسلام الدین شیخ نے کہا کہ اگر ایک وزیرخزانہ چلا گیا تو دوسرے موجود ہیں۔
وہ ایوان کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دینگے، مالیاتی اداروں سے طے ہونے والے معاملات ایوان کے علم میں لانے کو تیار ہیں۔ دریں اثنا ایوان میں وزرا کی عدم موجودگی پر چیئرمین کو ایجنڈا مختصر کرنا پڑا، قائدحزب اختلاف اسحٰق ڈار نے کہا کہ قوم کا پیسہ خرچ ہورہا ہے اور وزرا بارش کا لطف اٹھا رہے ہیں، لگتا ہے منسٹر کالونی میں کسی دعوت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ وزیرداخلہ امن وامان کی صورتحال پر وقت مانگنے کے باوجود ان کیمرا بریفنگ نہ دے سکے اور ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کی تحلیل سے قبل انتخابی اصلاحات کا بل منظور کیا جائے تاکہ قانون بن سکے۔
کشن گنگا ڈیم کے معاملے پر ہمارے خلاف فیصلہ آیا ہے، حکومت اس پر اپنا موقف واضح کرے۔ سینیٹر محسن لغاری نے کہا کہ عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے سے نیلم جہلم منصوبہ متاثر ہو سکتا ہے۔ جے یوآئی کے رکن حافظ حمداللہ نے پمز کو شہیدذوالفقار علی بھٹومیڈیکل یونیورسٹی کا نام دینے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح حکومت نے نام تبدیل کرنے پر توجہ دی ہوئی ہے، اگر یہ پھر آگئی تو یہ پاکستان کا نام بھی لاڑکانہ نہ رکھ دے۔
حافظ حمد اللہ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جے یوآئی کے انتخابی نشان کتاب کو کھول کر اس پر اے بی سی لکھنے پر بھی احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہے تو شیر کو پنجرے میں بند اور تیر کو کمان میں کیوں نہیں ڈالا گیا۔ صغریٰ امام نے کہا کہ ووٹرفہرستوں میں37 لاکھ ووٹرز ایسے ہیں جن کے شناختی کارڈز پر کوئی تصویر ہے نہ بائیومیٹرک فنگر پرنٹ ہیں، اس سے مسائل پیدا ہونگے۔ دریں اثنا ایوان میں اسلام آباد نجی تعلیمی ادارے رجسٹریشن و انضباط بل 2013 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ بعد ازاں اجلاس پیر کی شام 4 بجے تک ملتوی کر دیاگیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔