- آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کو چوتھی پوزیشن واپس مل گئی
- کراچی سے لاہور جانے والی پرواز میں غلافِ کعبہ کی زیارت، ویڈیو وائرل
- بھارت میں مسلم دشمنی کی نئی لہر، پنچایتوں کے ذریعے معاشی بائیکاٹ کے فیصلے
- کراچی والوں کے لئے بجلی مزید مہنگی، قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافہ
- چوہدری مونس الہٰی کی عبوری ضمانت میں 14 جولائی تک توسیع
- سعودی سفیر کی آپریشن سے علیحدہ ہونے والی جڑواں بچیوں سے ملاقات
- ٹریفک حادثات اور ڈکیتی پر مزاحمت میں 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی
- کورونا سے مزید 2فراد انتقال کرگئے،مثبت کیسز675 ہوگئے
- پنجاب سے 4 ماہ قبل اغوا کسان کراچی میں شدید زخمی حالت میں مل گیا
- بھارت میں مسلمان دکاندار کی انسان دوستی، ہندو ملازم کی آخری رسومات ادا کردیں
- ایف بی آر ملازمین کو بجٹ ڈیوٹی پر انعامات دینے کی انکوائری کا فیصلہ
- 1263 میگاواٹ کے تھرمل پلانٹ یونٹ1کا کامیاب ٹیسٹ رن
- سیاحوں کی وجہ سے اگوانا چھپکلیاں ذیابیطس میں مبتلا ہورہی ہیں!
- جہاز چلانے کے لیے مٹی سے ایندھن بنانے کا منصوبہ
- برطانیہ کا ایک جزیرہ جہاں ابھی تک ایک بھی کورونا کا کیس سامنے نہیں آیا
- نارتھ کراچی اور اطراف کے علاقوں میں رات گئے بارش
- وزیراعظم کی امریکا کے یوم آزادی پرعوام اورحکومت کو مبارکباد
- ڈنمارک کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 3افراد ہلاک
- نایاب جانوروں کی اسمگلنگ میں ملوث دو بھارتی خواتین گرفتار
- کراچی میں پولیو ورکر کو ہراساں کرنے پر سینئر مینجر گرفتار
مصطفی کمال کی لوٹ مار نے بلدیاتی ادارے تباہ کیے، ناصر شاہ

ضمنی انتخابات میں عوام نے ہم پر اعتمادکیا، سابق سٹی ناظم کے بیان پر ردعمل۔ فوٹو: فائل
کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات، بلدیات اور ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ نے مصطفی کمال کی سندھ حکومت پر تنقید کے ردعمل میں کہا ہے کہ نہ صرف کراچی بلکہ پورے ملک کے کے عوام اس بات سے واقف ہیں کہ سابق سٹی ناظم نے کراچی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے نظام کو کتنا نقصان پہنچایا ہے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ نہ صرف کراچی بلکہ پورے ملک کے کے عوام اس بات سے واقف ہیں کہ سابق سٹی ناظم نے کراچی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے نظام کو کتنا نقصان پہنچایا ہے، ہزاروں گھوسٹ ملازمین کی بھرتی اور وسائل کی لوٹ مار کی وجہ سے آج بھی بلدیاتی ادارے مالی بحران کا شکار ہیں، انھوں نے مصطفی کمال کوسول اسپتال، کراچی کے جدید ٹراماسینٹر کے دورے کی دعوت دی جو پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی ہدایت پر تعمیر کیا گیا ہے۔ سابق سٹی ناظم اپنی پرتعیش رہائش گاہ سے باہر نکلیں اور لاڑکانہ، خیرپور، گمبٹ، مٹھی اورسندھ کے دیگر شہروں کا دورہ کریں اوردیکھیں کہ پی پی قیادت نے عوام کو تعلیم اور صحت کی جدید سہولتیں فراہم کردی ہیں۔
صوبائی وزیرنے کہاکہ سابق سٹی ناظم نے دوسروں کی محنت سے شروع کیے گئے منصوبوں پر قبضہ کرکے اپنے نام کی تختیاں لگوائیں جبکہ پیپلزپارٹی نے نئی سڑکوں، بائی پاسز، انڈرپاسز کاجال بچھادیاہے، ان سہولتوں کی فراہمی کی وجہ سے پیپلزپارٹی کو عوام کی بھرپورحمایت حاصل ہوئی ہے۔
ناصر شاہ نے کہاکہ کراچی میں حالیہ ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی عوام کا پی پی قیادت پر اعتماد کا ثبوت ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ لاڑکانہ میں امراض قلب کا جدید ادارہ بھرپور طریقے سے کام کررہاہے لیکن سابق سٹی ناظم کو اپنی تنگ نظری کی وجہ سے نظرنہیں آرہا۔
صوبائی وزیر نے سابق سٹی ناظم کو یاد دلایا کہ برساتی نالوں پر تجاوزات کے باعث حالیہ بارشوں میں پانی کے اخراج میں رکاوٹ سے شہریوں کا پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔