امریکا کی کئی ریاستوں میں برفباری، 4 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 فروری 2013
برف باری کے باعث  اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے  جب کہ تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔ فوٹو:فائل

برف باری کے باعث اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے جب کہ تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔ فوٹو:فائل

واشنگٹن: امریکا کی کئی ریاستوں نے سفید برف کی چادر اوڑھ رکھی ہے، برفباری سے 4 افراد ہلاک جب کہ  معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

امریکا کی  نیو انگلینڈ اور اوہایو سمیت متعدد مغربی ریاستیں آج کل برفباری کی لپیٹ میں ہیں جس  نے معمولات زندگی  کو بھی شدید متاثر کیا ہے، ان ریاستوں میں واقع اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے  جب کہ تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

موسم کی خرابی کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں ، کیلیولینڈ ایئر پورٹ پر پھسلن کی وجہ سے لینڈنگ کے دوران مسافر طیارہ  بے قابو ہو گیا تاہم طیارے میں موجود تمام افراد محفوظ رہے، ریسکیو ٹیموں کی جانب سے برف ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔