ورلڈ ٹریک سائیکلنگ؛ برطانیہ اورپولینڈ گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 فروری 2013
ایونٹ میں برطانیہ کے جانسن نے سونے، جرمنی کے میکسی نے چاندی جب کہ ہالینڈ کے بوچلی نے کانسی کا تمغہ جیتا ۔ فوٹو: اے ایف پی

ایونٹ میں برطانیہ کے جانسن نے سونے، جرمنی کے میکسی نے چاندی جب کہ ہالینڈ کے بوچلی نے کانسی کا تمغہ جیتا ۔ فوٹو: اے ایف پی

بیلاروس: ورلڈ ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں برطانیہ اور پولینڈ گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

بیلاروس میں جاری سائیکلنگ کے عالمی مقابلوں  میں برطانیہ، فرانس ، جرمنی اور اٹلی سمیت بیشتر ممالک شریک ہیں، آج کے مقابلوں میں مردوں کی پوائنٹ ریس میں برطانیہ کے شائمن نے گولڈ، اسپین کے رویرا نے سلور اور روس کے کیرل نے برانز میڈل  جیتا۔

مردوں کے ایک اور ایونٹ میں برطانیہ کے جانسن گولڈ، جرمنی کے میکسی سلور جب کہ ہالینڈ کے بوچلی برانز میڈل کے حقدار ٹھہرے۔ خواتین ایونٹ میں پولینڈ کی کیٹرزینہ نے پہلی میکسیکو کی صوفیہ نے دوسری اور روس کی کیرل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔