برطانوی وزیر اعظم نے عامر خان کو اپنی رہائش گاہ پرمدعوکرلیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 فروری 2013
برطانوی وزیراعظم عامر خان کی جانب سے لڑکیوں کے حقوق اور بچوں کی تعلیم کے لئے چلائی گئی مہم سے بہت متاثرہوئے فوٹو: فائل

برطانوی وزیراعظم عامر خان کی جانب سے لڑکیوں کے حقوق اور بچوں کی تعلیم کے لئے چلائی گئی مہم سے بہت متاثرہوئے فوٹو: فائل

نئی دہلی: برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے معروف اداکار اور بھارت میں یونیسیف کے سفیر عامر خان کو لندن میں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کی دعوت دی ہے جو عامر خان نے قبول کرلی۔

ڈیوڈ کیمرون نے اپنے دورہ بھارت کے دوران نئی دہلی میں قائم جانکی دیوی گرلز میموریل کالج کا دورہ بھی  کیا جس میں ان کے ہمراہ مسٹر پرفیکٹ عامر خان بھی تھے،عامر خان بھارت میں اقوام متحدہ کے ادارے’’یونیسیف‘‘ کے سفیر بھی ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ کیمرون عامر خان کی جانب سے لڑکیوں کے حقوق اور بچوں کی تعلیم کے لئے چلائی گئی مہم سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انہیں اور ان کی اہلیہ کرن راؤ کو لندن میں اپنی رہائش گاہ پر مدعو کرلیا۔

عامر خان نے برطانوی وزیر اعظم کی اس دعوت کو قبول کرلیا اور امید ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ رواں سال کے آخر میں ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کے لئے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔