- آرمی چیف جنرل عاصم منیر 5 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے
- ’چھوٹے بھائی‘ افتخار نے وزیرکھیل کا لحاظ نہیں کیا 6 چھکے جڑ دئیے، شاداب خان
- عدالت نے شیخ رشید کے خلاف موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات معطل کردیے
- سیکورٹی خدشات، سعودی عرب نے کابل میں سفارت خانہ بند کردیا
- ملک میں بدامنی اور تشدد سے عرصہ حیات کم ہوسکتا ہے
- امریکا میں لائبریری کو 43 سال بعد کتاب لوٹا دی گئی
- سمندر میں خفیہ سفر کے لیے پُر تعیش سُپر یاٹ کا خیال پیش
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، 195 افراد ہلاک
- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
- مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی
- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف 12 فروری کو دھرنے کا اعلان
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیاری شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
ایم کیوایم کے وزرا، مشیروں کے استعفے فوری منظورکیے جائیں،رابطہ کمیٹی

سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے اپوزیشن لیڈر کا فوری طور پر تقرر کیا جائے،رابطہ کمیٹی۔ فوٹو: فائل
کراچی: متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے وزرا اور مشیروں کے استعفے فوری طور پر منظور کئے جائیں اور ایم کیو ایم کے اپوزیشن لیڈر کا تقرر کیا جائے۔
کراچی سے جاری ایک بیان میں رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم حکومت سے علیحدہ ہوکر اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کرچکی ہے اور اس کے تمام وفاقی و صوبائی وزرا اور مشیر اپنے استفعے دے چکے ہیں اور اپوزیشن بینچز الاٹ کرنے کی درخواست دے چکے ہیں جن پر تاحال عمل نہیں کیا گیا۔
رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے وزرا اور مشیروں کے استعفے فوری طور پر منظور کئے جائیں ، ایم کیو ایم کے ارکان کو سندھ اسمبلی، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن بینچیں الاٹ کی جائیں اور سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے اپوزیشن لیڈر کا فوری طور پر تقرر کیا جائے۔
رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پہلے بھی حکومت کے ہر غیر جمہوری اور عوامی مفادات کے منافی اقدامات کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہے اور وہ اپوزیشن میں رہ کر مزید توانائی کے ساتھ عوامی مسائل پر آواز اٹھاتی رہے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔