’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ میں عامر خان کا متنازع ڈائیلاگ وائرل

ویب ڈیسک  بدھ 27 ستمبر 2017
فلم ٹھگ آف ہندوستان میں عامر خان کا کردار بالکل منفرد اور دلچسپ ہے؛فوٹو فائل

فلم ٹھگ آف ہندوستان میں عامر خان کا کردار بالکل منفرد اور دلچسپ ہے؛فوٹو فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی آنے والی فلم میں ایسا کردار نبھارہے ہیں جسے سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے کیونکہ انہوں نےاس سے پہلے کبھی ایسا کردار نبھانے کا سوچا بھی نہیں تھا۔

نامور اداکار عامر خان بالی ووڈ کے نمبر ون اداکاروں میں سےایک ہیں، عامر خان نے کیرئیر کی ابتدا سے لے کر آج تک مثبت اور رومینٹک کردار نبھائے ہیں ، تاہم دھوم 3 میں ان کا کردار کسی حد تک منفی تھا، لیکن اب عامر خان مکمل طور پر منفی کردار میں نظرآئیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عامر خان کی بیوی سے انوکھی فرمائش

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے حال ہی میں دئیے گئےایک انٹرویو میں اپنی آنے والی فلم’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں ان کا کردار دیگر فلموں سے بالکل مختلف اور دلچسپ ہے، وہ پہلی بار مکمل طور پر منفی کردار نبھارہے ہیں، انہوں نے فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ فلم میں وہ سب سے بڑے ٹھگ ’’نتھو‘‘کا کردار نبھارہے ہیں، جو نہ تو کوئی اصول مانتا ہے اور نہ ہی اصولوں کی پابندی کرتا ہے، اسے کسی کے ساتھ کوئی جذباتی لگاؤ نہیں ہے وہ صرف لوگوں کو ٹھگنے اور انہیں دھوکا دینے کے بارے میں سوچتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عامر خان کی اہلیہ کے گھر چوری کی واردات

عامر خان نے کہا کہ ان کا کردار زندگی کو سنجیدگی سے نہیں لیتا اور نہ ہی رشتوں پر بھروسہ کرتا ہے یہاں تک کہ اگر وہ اپنی سگی ماں کو بھی بیچ دے تو اسے کوئی فرق نہ پڑے۔ فلم کی کہانی 1790 کی ہے جب بھارت پر ایسٹ انڈیا کمپنی کا راج تھا اور ٹھگوں کا ہر طرف بول بالا تھا۔

واضح رہے کہ پرفیکشنسٹ کے قائل عامر خان اپنے ہر کردار میں میں کچھ نیا کرتے نظر آتے ہیں اوراس بار بھی انہوں نے ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘کے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے اپنے ظاہری حلیے کو بالکل تبدیل کرلیا ہے، انہوں نے اپنا ہیئراسٹائل تبدیل کرنے کے ساتھ ناک میں خواتین کی طرح نتھ اور کانوں میں بندے پہنے ہیں، عامر خان کے اس نئے روپ کو شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہوئی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ عامر خان فلم میں کیا کمال دکھاتے ہٰیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔