- ہماری خوش قسمتی ہے اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں اچھے کھلاڑی ہیں، سرفراز احمد
- 90 روز میں انتخابات نہ کرائے تو نگراں وزرائے اعلیٰ پر آرٹیکل 6 لگے گا، فواد چوہدری
- مزید 3 فارماسیوٹیکل کمپنیز نے پاکستان سے کاروبار بند کرنے کی تیاری شروع کردی
- ڈالر کی پرواز جاری، انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی
- شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات
- پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
- چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا
- دباؤ والے دستانے جو مردہ بچوں کی پیدائش کم کرسکتے ہیں
- گھرکے کمرے کو فلمی سیٹ بنانے والی آسان ایپ
- ایف آئی اے نے ’عمران ریاض کو حراست‘ میں لے کرسائبر کرائم کے حوالے کردیا
- توقع ہے کابل پاکستان اور عالمی برادری سے اپنے وعدے پورے کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
- صرف گمراہ عناصر ہی ایسے گھٹیا حملے کرسکتے ہیں، جامعہ الازہر کا پشاور حملے پر اظہار مذمت
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ
- نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن احتساب عدالت سے بری
- دانیہ شاہ ویڈیو وائرل کیس؛ مدعی مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی کو پیش ہونے کا حکم
- بتایا جائے لاپتا افراد زندہ ہیں مرگئے یا ہوا میں تحلیل ہوگئے؟ عدالت وزارت دفاع پر برہم
- شادی ہال مالک کو ایک لاکھ 80 ہزار روپے کسٹمر کو واپس کرنیکا حکم
- سہیل خان نے کوہلی سے جھگڑے کی وجہ بتادی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست مسترد، الیکشن کمیشن فیکٹ فائنڈنگ درست قرار
ہمدرد یونیورسٹی طلبا کو سالانہ3 کروڑ کے وظائف دیتی ہے، وائس چانسلر
ہمدرد یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن میں فارغ التحصیل طلبہ وطالبات حلف لے رہے ہیں،کانووکیشن میں 1330 طلبا کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ فوٹو: ایکسپریس
کراچی: ہمدرد یونیورسٹی کا 17واں کانووکیشن ہفتہ کومدینۃ الحکمت میں منعقد ہوا جس میں مجموعی طور پر 1330 طلبا کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔
تقریب میں 785 طلبا نے شرکت کی، بہترین کارکردگی پر 30 طلبا کو گولڈ میڈلز دیے گئے جبکہ 7 طلبا کو شہید حکیم محمد سعید گولڈ میڈلزبھی دیے گئے،کانووکیشن میں معروف سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے علاوہ غیر ملکی سفارت کاروں، معززین شہر، والدین اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید لغاری تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے ہائر ایجوکیشن کے چیئرمین جاوید لغاری نے کہا کہ ہمدرد یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم، اپنے بانی کے وژن اور مقاصد کی تکمیل کے لیے مشہور ہے،ہائر ایجوکیشن کمیشن اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور اس کا معیار بڑھانے کیلیے تشکیل دیا گیا تھا اور اس مقصد کے حصول میں یہ ادارہ کامیاب رہا ہے، ادارے نے ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینے میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایچ ای سی ملک میں سرکاری اور نجی جامعات کی مکمل حمایت کر رہی ہے جس میں ریسرچ سپورٹ اور مختلف پروگرامز کا انعقاد شامل ہے، ہم نے ڈیجیٹل لائبریری قائم کی ہے جس پر سائنس اور دیگر مضامین کے 45 ہزار بین الاقوامی معروف جرائد اور کتابوں کو دیکھا جا سکتا ہے اور ان سے استفاد حاصل کیا جا سکتا ہے، چیئرمین جاوید لغاری نے کہا کہ پچھلے سال تک ایچ ای سی نے 7 ہزار پبلی کیشنز کی ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔
ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حکیم عبدالحنان نے کہا کہ ہمدرد یونیورسٹی صرف اپنے وسائل سے چلتی ہے یا پھر اسے ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کا ادارہ امدد دیتا ہے، اس کے باوجود یہ یونیورسٹی نہ صرف تعلیم کے معیار پر بھرپور توجہ دیتی ہے بلکہ سالانہ تین کروڑ کے وظائف بھی مستحق طلبا کو دیتی ہے، ہمدرد یونیورسٹی کی چانسلر محترمہ سعدیہ راشد نے کامیاب فارغ التحصیل طلبا سے کہا کہ آج آپ کا اپنا جائزہ لینے کا دن ہے، آپ کو اب عملی زندگی میں قدم رکھنا اور کامیاب ہونا ہے، میری دلی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، کلمات تشکر متولیہ ہمدرد اور مدینۃ الحکمہ کی نائب صدر فاطمہ منیر احمد نے عطا کیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔