- چوہدری پرویزالہیٰ کے گھر کا دوبارہ محاصرہ
- وزیراعظم نے وکی پیڈیا فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کردی
- کراچی: 20 روز میں جنسی زیادتی کے 5 کیسز رپورٹ؛ 3 بچیاں دوران علاج جاں بحق
- اسٹیل ملزمیں چوری؛ گرفتار کباڑیے کا ملوث پولیس افسران کے ناموں کا انکشاف
- نمک کی آڑ میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی
- پی ایس ایل کی تیاریاں؛ پشاور زلمی بدھ سے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کرے گی
- ترکیہ زلزلہ؛ ماہر موسمیات نے سوشل میڈیا پر 36 گھنٹے قبل ہی خبردار کردیا تھا
- پی ٹی آئی کے مزید 9 سابق ممبران نے پارلیمنٹ لاجز کی رہائش گاہیں خالی کردیں
- اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں مزید 7 فلطسینی شہید
- ڈالر بیک فٹ پر آگیا، انٹربینک ریٹ 276 روپے سے نیچے آگئے
- کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان
- کراچی: 5 اوباش نوجوانوں کی نوعمر لڑکی سے اجتماعی زیادتی
- اردو لغت بورڈ میں ماہرین کی قلت بحران کی شکل اختیار کرگئی
- لاہور ہائیکورٹ نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا
- انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع کردیں گے، عمران خان
- وزیراعظم کا توانائی کی بچت کیلئے نیکا کو ازسرنو بحال کرنیکا حکم
- كويت؛ 17 سالہ لڑکے نے فلپائنی گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد زندہ جلادیا
- پولیس سرپرستی میں اسٹیل ملز کا قیمتی سامان کباڑی کو فروخت کرنے کا انکشاف
- F9 پارک میں خاتون سے زیادتی؛ وقوعہ کی جیوفینسنگ سے ایک ہزار افراد کی فہرست تیار
- ہاتھوں کے گٹھیا کا نیا امید افزا علاج دریافت
سائٹ اسکرین پر جھاڑو دیکھ کر مصباح پریشان ہوگئے

عمران فرحت نے رورے کلینویلڈ کی سر کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنائی۔ فوٹو: فائل
سنچورین: سنچورین ٹیسٹ کے دوران سائٹ اسکرین پر جھاڑو دیکھ کر مصباح پریشان ہوگئے، کلین سوئپ کی علامت سمجھ کر اسے وہاں سے ہٹانے کا اشارہ کردیا۔
دوسرے روز جب مصباح الحق بیٹنگ کیلیے وکٹ پر آئے تو اچانک ان کی نظر ویسٹ لین اینڈ سائٹ اسکرین پر پڑی جس پر ایک جھاڑو رکھا ہوا تھا انھوں نے اس کو کلین سوئپ سے تعبیر کرتے ہوئے ہٹانے کا مطالبہ کیا ان کے اشاروں پر کسی بھی سیکیورٹی آفیشل نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا، اس موقع پر ورنون فلینڈر مزاحیہ انداز میں گھاس پر جھاڑو پھیرنے کا اشارہ کرنے لگے۔
تاہم اس وقت کھیل دوبارہ شروع ہوا جب ایک شائق نے جھاڑو کو وہاں سے ہٹایا، اس موقع پر کرائوڈ نے تالیاں بھی بجائیں۔ اس سیریز کے دوران کئی شاندار کیچز دیکھنے کو ملے تاہم ڈین ایلجر اس کوشش میں ناکام رہے، سرفراز احمد نے فلینڈر کی ڈلیوری کو پش کیا جہاں موجود ایلجر نے چھلانگ لگا کر ایک ہاتھ سے کیچ تھامنے کی کوشش کی جبکہ تھرڈ سلپ میں موجود فاف ڈو پلیسس بھی کیچ کے لیے آگے بڑھے گیند ایلجر کے ہاتھ سے ٹکرائی اور پھر دونوں کے درمیان گر گئی۔
دونوں کے سر آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچے۔ روری کلین ویلڈ کو سست بولر سمجھا جاتا ہے مگر ہفتے کے روز انھوں نے اس کو غلط ثابت کردکھایا۔ جب عمران فرحت نے ان کی نوبال پرچوکا جڑا تو وہ غصے میں آگ بگولا ہوگئے، اگلی گیند انھوں نے 143.7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کی ، ان کا صاف ارادہ عمران فرحت کے سر کو نشانہ بنانے کا تھا مگر اوپنر پرسکون انداز میں نیچے جھک گئے جس سے کلینویلڈ کی کوشش کامیاب نہیں ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔