میانمار میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ڈراؤنا خواب ہے، اقوامِ متحدہ

ویب ڈیسک  جمعـء 29 ستمبر 2017
سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے مطالبہ کیا کہ میانمار حکومت وہاں سے نقل مکانی کرجانے والے روہنگیا مہاجرین کی واپسی اور بحالی کو بھی یقینی بنائے۔ (فوٹو: یو این)

سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے مطالبہ کیا کہ میانمار حکومت وہاں سے نقل مکانی کرجانے والے روہنگیا مہاجرین کی واپسی اور بحالی کو بھی یقینی بنائے۔ (فوٹو: یو این)

نیویارک: اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں روہنگیا کی صورتحال پر اجلاس میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے روہنگیا کی حالت زار پر خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میانمار میں امن کےلیے کوششیں تیزکرے۔

اپنی تقریر میں سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے میانمارمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ڈراؤناخواب بھی قرار دیا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ میانمارمیں نسلی امتیاز انتہا پسندی کی صورت اختیار کر گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ میانمار، روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوجی آپریشن ختم کرے اور وہاں سے نقل مکانی کر جانے والے مہاجرین کی واپسی اور بحالی کو یقینی بنائے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا کہ میانمار حکومت امدادی اداروں کو وہاں آنے کی اجازت دے اور اپنے ملک میں تمام قوموں کا تحفظ بغیر کسی امتیاز کے یقینی بھی بنائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔