سیلفی لینے پراحمد شہزاد نے پرستار کا موبائل فون توڑ ڈالا

اسپورٹس رپورٹرز  جمعـء 29 ستمبر 2017
عمر گل نے بھی تصویر کا اصرار کرنے والے مداح کو زد کوب کیا۔: فوٹو: فائل

عمر گل نے بھی تصویر کا اصرار کرنے والے مداح کو زد کوب کیا۔: فوٹو: فائل

 کراچی: قائد اعظم ٹرافی میں ایچ بی ایل کی نمائندگی کرنے والے اوپنر احمد شہزاد نے سیلفی کی فرمائش کرنے پر پرستار کا موبائل فون توڑ دیا۔

قائد اعظم ٹرافی میں ایچ بی ایل کی نمائندگی کرنے والے اوپنر احمد شہزاد نے سیلفی کی فرمائش کرنے پر پرستار کا موبائل فون پھینک دیا، عمر گل نے بھی تصویر کا اصرار کرنے والے مداح کو زد کوب کیا۔ کرکٹر ڈومیسٹک ایونٹ میں حبیب بینک کی نمائندگی کررہے ہیں جس کا جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں فاٹا سے میچ ہورہا ہے۔

تیسرے روز کھیل کے اختتام پر کرکٹرز کو شائقین نے گھیر لیا اور سیلفیاں لینے کی فرمائش کی جو سیلفی بوائے احمد شہزاد کو ناگوار گزری اور انہوں نے پرستار کا موبائل پٹخ دیا۔

https://twitter.com/farhanwrites/status/913442719351164935

اس حوالے سے وڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق احمد شہزاد نے مداح کو دھکا بھی دیا، عمر گل بھی مداح سے الجھ پڑے جب کہ پیسر نے مداح کو زدوکوب بھی کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔