کوئٹہ: اہلسنت و الجماعت کی اپیل پر شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 24 فروری 2013
کوئٹہ:اہلسنّت والجماعت کی اپیل پر شٹر ڈائون ہڑتال کے موقع پر اہم تجارتی مراکز بند اور ٹریفک کی آمدورفت معطل ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

کوئٹہ:اہلسنّت والجماعت کی اپیل پر شٹر ڈائون ہڑتال کے موقع پر اہم تجارتی مراکز بند اور ٹریفک کی آمدورفت معطل ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں مبینہ آپریشن میں اہلسنت و الجماعت کے2 کارکنوں کی ہلاکت اوررہنمائوں وکارکنوں کی گرفتاریوں کیخلاف ہفتہ کواہلسنت و الجماعت کی اپیل پر کوئٹہ میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔

گذشتہ روز نامعلوم افراد کی لیاقت بازارمیں ریلی پر فائرنگ سے8کارکن زخمی ہو گئے، واقعے کے خلاف کارکنوں نے ٹائر جلاکر جناح روڈ اور سائنس کالج چوک کو ٹریفک کیلیے بند اور سول اسپتال میں دھرنا دیا ، ہڑتال کے دوران جناح روڈ،قندھاری بازار ،فاطمہ جناح روڈ ،مسجدروڈ، لیاقت بازار سمیت تما م چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے اور ٹریفک بھی کم رہی ، اہلسنت و الجماعت کے کارکنوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالیں۔

8

لیاقت بازار میں ریلی پر فائرنگ کی اطلاع پر اہلسنت کے صوبائی صدر مولانامحمدرمضان مینگل سمیت سیکڑوں کارکن سول اسپتال پہنچ گئے اور6گھنٹے تک دھرنا دیا ۔رمضان مینگل نے کہا کہ کامیاب ہڑتال مخالفین کو برداشت نہیں ہوئی اور پر امن ریلی پر فائرنگ کر کے ہمارے 8کارکنوں کو زخمی کر دیا گیاجن میں 2کی حالات تشویشناک ہے، کارکنوں پر فائرنگ کے خلاف آج تمام قومی شاہراہوں پر دھرنے دیے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔