میڈرڈ میں ہزاروں افراد کا حکومتی پالیسیوں کےخلاف احتجاج

ویب ڈیسک  اتوار 24 فروری 2013
 مظاہرین کے مطابق حکومت کی طرف سے پالیسیاں تبدیل کرنے تک احتجاج جاری رہے گا۔ فوٹو: رائٹرز

مظاہرین کے مطابق حکومت کی طرف سے پالیسیاں تبدیل کرنے تک احتجاج جاری رہے گا۔ فوٹو: رائٹرز

میڈرڈ:  اسپین کے دارلحکومت میڈرڈ میں ہزاروں افراد نے حکومتی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کیا۔

اسپین میں ٹیکسوں میں اضافے کےخلاف عوام کاشدید احتجاج جاری ہے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے بےروزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، یہ پالیسی جاری رہی تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے، مظاہرین کے مطابق حکومت کی طرف سے پالیسیاں تبدیل کرنے تک احتجاج جاری رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔