ممکن ہے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی جنگ اصلی نہ ہو، نواز شریف

ویب ڈیسک  اتوار 24 فروری 2013
پارٹی ٹکٹ دینے والوں کی چھان بین کر رہے ہیں، آئندہ بھی قوم کی خدمت کریں گے، نواز شریف فوٹو: فائل

پارٹی ٹکٹ دینے والوں کی چھان بین کر رہے ہیں، آئندہ بھی قوم کی خدمت کریں گے، نواز شریف فوٹو: فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کا کہنا ہے کہ ممکن ہے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی جنگ اصلی نہ ہو۔

لاہورمیں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کےقائد کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی جنگ ہو سکتا ہے اصلی نہ ہو لیکن وہ اس پر مؤقف نہیں دے سکتے، 4 سال 11 ماہ ایم کیو ایم حکومت میں رہی اورالیکشن سے تین ہفتے پہلے اپوزیشن میں چلی گئی یہ بات بنتی نہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈینینس جب پاس ہوا تو پی پی اورمتحدہ نے ایک دوسرے کو مبارکباد دے کرمٹھائیاں بھی بانٹیں اور اب جب بل ختم ہوا تب بھی پی پی کی جانب سے مٹھائیاں بانٹی جا رہی ہیں، پیپلزپارٹی اس بات کا جواب دے کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ ساتھ دینے کے باوجود پی پی نےان کی  امیدوں اور خوابوں کی دھجیاں اڑائیں، انہوں نے کہا کہ پی پی ممبرز خود بخود ٹوٹ رہے ہیں اور ایسے لوگ بھی ٹوٹ رہے ہیں جن کی ہمیں بھی ضرورت نہیں ہے، پارٹی ٹکٹ دینے والوں کی چھان بین کر رہے ہیں، آئندہ بھی قوم کی خدمت کریں گے، ایک سوال کے جواب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ رحمان ملک کے بیانوں کو جیسے پہلے دیکھتے رہے ہیں اب بھی دیکھ رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔