پیرمظہرالحق کا بیان تعلیم، سندھ اور پاکستان کیخلاف دشمنی ہے، فاروق ستار

ویب ڈیسک  اتوار 24 فروری 2013
ایک سال سے پیر مظہر ایم کیو ایم سے جھوٹے وعدے کررہے ہیں،وہ سندھ کو جہالت کے اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ فاروق ستار۔ فوٹو اے ایف پی

ایک سال سے پیر مظہر ایم کیو ایم سے جھوٹے وعدے کررہے ہیں،وہ سندھ کو جہالت کے اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ فاروق ستار۔ فوٹو اے ایف پی

کراچی: فاروق ستار کا کہنا ہے کہ وزیر تعلیم پیرمظہرالحق کا یونیورسٹی کے خلاف بیان، تعلیم دشمنی، سندھ دشمنی اور پاکستان دشمنی ہے۔

کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ کل پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کا سرکاری یونیورسٹی کے خلاف بیان سندھ دشمنی ہے اس بیان سے پیپلز پارٹی کا اصلی چہرہ سامنے آگیا کہ جمہوریت کی آڑمیں پیپلزپارٹی کےرہنما کیا عزائم رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک سال سے پیر مظہر ایم کیو ایم سے جھوٹے وعدے کررہے ہیں، وہ سندھ کو جہالت کے اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ حیدرآباد کےعوام تنہا نہیں الطاف حسین اور پورے سندھ کے عوام ان کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر وزیر تعلیم کو سندھ کے عوام سے محبت ہے تو پھر کل سندھ اسمبلی کے اجلاس میں حیدر آباد یونیورسٹی کے قیام کا بل آجانا چاہئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔