خیبر ایجنسی: سیکیورٹی فورسز کی بمباری سے 4 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 24 فروری 2013
سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے جیٹ طیاروں سے بمباری کی۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے جیٹ طیاروں سے بمباری کی۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

خیبر ایجنسی: خیبر ایجنسی کےعلاقے وادی تیراہ اور دوا توئی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 4 دہشت گرد ہلاک اور ان کے تین ٹھکانے تباہ ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ  شدت پسندوں کے تین ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، کارروائی کے دوران  کئی علاقوں کو شدت پسندوں سے خالی کرا لیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔