لٹکی ہوئی جلد کو جوان کیسے بنائیں؟

ویب ڈیسک  پير 16 اکتوبر 2017
گھربیٹھے آسان نسخے سے جلد کو جوان اور تنا ہوا بناسکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

گھربیٹھے آسان نسخے سے جلد کو جوان اور تنا ہوا بناسکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: ڈھیلی اور ڈھلکی ہوئی جلد بدصورت نظر آتی ہے جس کا شخصیت پر منفی اثر پڑتا ہے۔ اگر آپ بھی اس سے پریشان ہیں تو فکر کی کوئی بات نہیں کیونکہ گھربیٹھے آسان نسخے سے جلد کو جوان اور تنا ہوا بناسکتے ہیں۔

عموماً بڑھتی عمر کے ساتھ جلد ڈھیلی ہوجاتی ہے اور اس پر جھریاں پڑجاتی ہیں لیکن بعض اوقات جوانی میں بھی جلد ڈھلکن شروع ہوجاتی ہے۔ گھریلو نسخے کے ذریعے اس مسئلے سے  جان چھڑائی جاسکتی ہے۔

ایووکاڈو اور خشک میوہ جات

خشک میوہ جات میں وٹامن ای کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو کولاجن (collagen) کی غیر ضروری افزائش کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ کولا جن ہماری کھال میں بھی وافر موجود ہوتا ہے اور اس کی زیادتی کھال کے موٹے ہونے اور لٹک جانے پر منتج ہوسکتی ہے۔ ایووکاڈو (ناشپاتی کی شکل کے رس دار پھل) کو پیس کر اس میں زیتون کا تیل اور خشک میوہ جات شامل کرکے تیارکردہ آمیزے کی متاثرہ جلد پر مالش کرنے سے ڈھیلا پن ختم اور جلد مضبوط ہوتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کیا مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینا خطرناک ہے؟

لیموں

لیموں کا شمار دنیا کے مفید ترین پھلوں میں ہوتا ہے جس میں وٹامن سی کی خاصی مقدار ہوتی ہے جبکہ یہ بھی کولاجن بڑھاوا دینے والے مادوں کو توڑ کر جلد کو جوان بناتا ہے جب کہ لیموں جھریوں کے خاتمہ کے لیے بھی کارآمد ہے۔ کٹے ہوئے لیموں کوچہرے پر مسلنے کے بعد 5 سے 10 منٹ چھوڑ دیا جائے اور پھر ٹھنڈے پانی سے منہ دھویا جائے تو جلد پر سے چکنائی ختم ہوجاتی ہے لیکن نمی برقرار رہتی ہے۔

کیلا

ایک کیلا کچل کر چہرے پر لگائیں اور 20 منٹ تک اسے چھوڑ دیں۔ پھر ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔ یہ عمل بڑھتے ہوئے کولاجن کو روکنے میں کارگر ہے۔ کیلے کو بطور ماسک بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ کچلے ہوئے کیلے میں ایک چوتھائی کپ کم چکنائی والی کریم اور ایک وٹامن ای کیپسول شامل کرکے پیسٹ بنالیں جسے چہرے پر ماسک کی صورت میں استعمال کرسکتے ہیں۔

کھیرا اور ایلوویرا (گھیکوار)

جڑی بوٹیوں کی دنیا میں ایلوویرا (گھیکوار) کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ چہرے کے حسن میں نکھار لانے کیلئے لوگ صدیوں سے گھیکوار استعمال کرتے آرہے ہیں۔ ایک عدد کھیرے کو کچل کر دو چمچے گھیکوار کا رس شامل کرکے چہرے پر ماسک لگالیں اور 30 منٹ تک سوکھنے کےلیے چھوڑدیں۔ پھر گرم پانی کے ساتھ منہ دھولیں۔ اس عمل سے جلد چست ہوگی اور جھریاں ختم ہوں گی جب کہ جلد کا لٹکنا بھی بند ہوجائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔