ناک کی سوزش ختم کرنے کا آسان نسخہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 اکتوبر 2017
زکام کے دوران  بلغم اور ریشہ اکٹھا ہونےسے ناک کے اندرونی حصوں میں سوز ش ہوتی ہے  فوٹو:فائل

زکام کے دوران بلغم اور ریشہ اکٹھا ہونےسے ناک کے اندرونی حصوں میں سوز ش ہوتی ہے فوٹو:فائل

ناک کے اندرونی حصوں میں ہونے والی سوزش کا علاج  آسان گھریلو ٹوٹکے سے ممکن ہے۔

زکام کے دوران  بلغم اور ریشہ اکٹھا ہونےسے ناک کے اندرونی حصوں میں سوز ش ہوجاتی ہے ۔ کھانسی  کے دوران ناک کی ہڈیوں میں خلا کا حصہ سوز ش کا شکار ہوجا تا ہے جس سے سردرد،بخار  اور دانتوں میں درد رہتا ہے۔ ناک کی سوز ش سے سونگھنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے اور کھانسی کے ساتھ ساتھ ناک سے پانی بھی بہنے لگتا ہے۔ اس تکلیف کو گھریلو اشیا کی مدد سے دور کیا جاسکتا ہے اوراس کے لیے ہمیں ان چیزوں کی ضرورت ہوگی۔

اشیا: آدھا کپ ناریل کا پانی،ایک چوتھائی کپ سیب کا قدرتی سرکہ،ایک چمچہ اصلی شہد،ایک چمچہ لال مرچ اور ایک عدد لیموں۔

ترکیب: ناریل کے پانی کو گرم کرکے کسی برتن میں انڈیل لیں پھر اس میں سیب کا سرکہ شامل کرکے اچھی طرح ملا ئیں اور اسے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں پھر شہد اور مرچی شامل کرکے  لیموں کو نچوڑیں اور ٹھیک سے مکس کرلیں۔

استعمال: موزوں ترین نتیجہ حاصل کرنے کے لیے تیار کردہ مرکب کو لگا کرسوجائیں اور یہ عمل اس وقت تک دہراتے جائیں جب تک انفیکشن ختم نہ ہوجائے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔