سونو سود کرکٹ میچ کے دوران چوٹ لگنے کے باعث اسپتال منتقل

ویب ڈیسک  اتوار 24 فروری 2013
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کرکٹ میچ کھیلنے کے دوران سونو سود کی ٹانگ میں فریکچر ہو گیا۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کرکٹ میچ کھیلنے کے دوران سونو سود کی ٹانگ میں فریکچر ہو گیا۔

ممبئی: اداکار سونو سود دبئی میں سیلیبریٹی کرکٹ لیگ کا میچ کھیلنے کے دوران چوٹ لگنے کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کرکٹ میچ کھیلنے کے دوران سونو سود کی ٹانگ میں فریکچر ہو گیا اور انہیں علاج کے لئے ممبئی کے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ اداکار سونو سود آل راؤنڈڑ کرکٹر بھی ہیں اور وہ اداکار سہیل خان کی ٹيم ممبئی ہیروز کے لئے کھیلتے ہیں۔

ان دنوں سونو ایک تیلیگو فلم اور فلم زنجیر کے ری میک کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق اگر سونو کی ٹانگ کا فیکچر فوری طور پر صحیح نہیں ہوتا تو وہ کچھ دنوں تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے اور ان کی فلموں کی شوٹنگ بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔