ٹرانزٹ ٹریڈ، افغان ایکسپورٹرز کیلیے کسٹم رولز میں تبدیلی

نمائندہ ایکسپریس  پير 25 فروری 2013
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی طرف سے جاری کردہ ایس آر او نمبری 022(I)/2013 کے تحت کسٹمز رُولز 2001 میں ترامیم کی گئی ہیں۔  فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی طرف سے جاری کردہ ایس آر او نمبری 022(I)/2013 کے تحت کسٹمز رُولز 2001 میں ترامیم کی گئی ہیں۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان نے افغان برآمد کنندگان کو واہگہ کے راستے بھارت کو خُشک میوہ جات اور تازہ پھلوں کی برآمد کیلیے لیٹر آف گارنٹی کی فراہمی کو لازمی قراردیدیا ہے۔

جبکہ افغان درآمد کنندگان کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت اشیا کی درآمد کیلیے کسٹمز سیکورٹی کی واپسی سمیت دیگر مسائل کے حل کیلیے کسٹمز رُولز میں اہم ترامیم کردی ہیں اس فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی طرف سے جاری کردہ ایس آر او نمبری 022(I)/2013 کے تحت کسٹمز رُولز 2001 میں ترامیم کی گئی ہیں۔

ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ ترمیمی ایس آر او کے تحت ایف بی آر نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت  افغان تاجروں کی طرف سے درآمد کیے جانیو الے سامان پر لی جانیوالی کسٹمز سیکورٹی کی واپسی کو آسان بنانے کیلیے بندرگاہوں کے ذریعے ہونیوالی درآمدات کی  بندرگاہوں سے روانگی کے وقت کسٹمز حکام کی طرف سے طورخم اور چمن  پر واقع کسٹمز اسٹیشن پر تعینات کسٹمز حکام کو درآمدی اشیا کی گُڈ ڈکلیئریشن(جی ڈی)بھجوائے گا جو بارڈر پر افغان کسٹمز حکام کے حوالے کردی جائیگی جو کہ درآمدی سامان کے افغانستان پہنچنے پر افغان کسٹمز حکام کی طرف سے پاکستان میں طورخم اور چمن میں قائم کسٹمز اسٹیشنز کے ذریعے ٹی ون فارم کی کاپی اور افغان کسٹمز حکام کے جاری کردہ کراس بارڈر سرٹیفکیٹ کے ہمراہ کراچی میں قائم کسٹمز کے متعلقہ دفتر کو واپس بھجوادی جائے گی جس میں اس بات کی تصدیق ہوگی کہ ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت  افغان تاجر کی طرف سے جو سامان منگوایا گیا تھا وہ متعلقہ چیک پوسٹ سے چیکنگ کے بعد افغانستان پہنچ گیا ہے۔

4

افغان درآمد کنندگان کی طرف سے فارم کی کاپی کی فراہمی پر انہیں کسٹمز سیکورٹی واپس کردی جائے گی۔ مذکورہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان کی طرف سے پاکستان  سے واہگہ کے راستے بھارت کو خُشک میوہ جات (ڈرائی فروٹس)اور تازہ پھل برآمد کرنے کیلیے وزارت ٹرانسپورٹ اینڈ سول ایوی ایشن افغانستان کو لیٹر آف گارنٹی دینا ہوگا جس میں یہ بتانا ہوگا کہ بھارت کو خُشک میوہ جات اور تازہ پھل برآمد کرنے کیلیے جو گاڑی واہگہ آئی ہے وہ مقررہ مدت میں واپس افغانستان پہنچ جائیگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔