جامعہ کراچی، ہوم اکنامکس کے انرولمنٹ13مارچ تک جمع ہونگے

اسٹاف رپورٹر  پير 25 فروری 2013
ایم بی بی ایس پروفیشنل کا18فروری کو ملتوی ہونے والا پرچہ 28 فروری کو ہوگا۔ فوٹو: فائل

ایم بی بی ایس پروفیشنل کا18فروری کو ملتوی ہونے والا پرچہ 28 فروری کو ہوگا۔ فوٹو: فائل

کراچی: جامعہ کراچی کے تحت بی ایس ہوم اکنامکس، بی ایس تھرڈ ائیرہوم اکنامکس 2012-13 کے انرولمنٹ فارم1500روپے فیس کے ساتھ 13مارچ تک کالجوں میں جمع ہوںگے۔

جامعہ کراچی کے تحت بی کام، بی اے اور بی ایس سی 2012-13 کے طلبا اپنے انرولمنٹ فارم 1100 روپے فیس کے ساتھ متعلقہ کالجوں میں 26 مارچ تک جمع کراسکتے ہیں۔ جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کالجوں کے بی بی اے، بی سی ایس، بی پی اے، اے ڈی ای، ٹیکسٹائل پروگرام، ابلاغ عامہ،ایم اے، ایم بی اے، ایم پی اے اور ایک سالہ پی جی ڈی انشورنس پروگرام2012-13 کے طلبا اپنے انرولمنٹ 13 مارچ تک جمع کراسکتے ہیں۔

6

جامعہ کراچی کے تحت ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل کا 18 فروری کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 28 فروری کو ہوگا٭ جامعہ کراچی کے تحت ایم اے پرائیویٹ رجسٹریشن کی تاریخ میں2500 روپے فیس کے ساتھ 7 مارچ تک توسیع کردی گئی ہے ٭جامعہ کراچی کے تحت بی ایل اور ایل ایل ایم کے انرولمنٹ فارم1500 روپے فیس مع 750 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 28 فروری2013 تک متعلقہ کالجوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں٭جامعہ کراچی کے تحت الحاق شدہ کالجوں میں بی اے، بی ایس سی اور بی کام (پاس) سال اول ودوئم میں داخلے کیلیے فارم 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ27 فروری تا21 مارچ تک کالجز میں وصول کیے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔