فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کی خواہاں ہوں، ادیتی راؤ

اے پی پی  پير 25 فروری 2013
غلطیوں اور ناکامیوں سے بہت سیکھا ہے جنہیں اب نہیں دہراؤں گی، ادیتی راؤ حیدری ۔ فوٹو: فائل

غلطیوں اور ناکامیوں سے بہت سیکھا ہے جنہیں اب نہیں دہراؤں گی، ادیتی راؤ حیدری ۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ ادیتی رائو حیدری نے کہا ہے کہ وہ فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کی خواہاں ہیں۔

اداکارہ ادیتی رائو حیدری نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ وہ فلموں میں ہیروئن کا ہی مرکزی کردار نبھانا چاہتی ہے۔

وہ فلمی سفر بطور ہیروئن طے کرنا چاہتی ہیں کیونکہ بطور معاون اداکارہ تو فلمی زند گی کا صرف ایک پہلو ہے جب کہ فلمی ہیروئن کو ہر طرح کے تجربات اور کرداروں سے گزرنا پڑتا ہے تب ہی وہ مکمل اداکارہ بنتی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ ’’اپنی غلطیوں اورناکامیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے‘‘ تاہم اب وہ غلطیاں نہیں دہرائیں گی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔