ڈگری میں منشیات کی کھلے عام فروخت، انتظامیہ کی چشم پوشی

نامہ نگار  پير 25 فروری 2013
 پولیس مبینہ رشوت کے عوض منشیات فروشوں کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔ فوٹو: فائل

پولیس مبینہ رشوت کے عوض منشیات فروشوں کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔ فوٹو: فائل

ڈگری: ڈگری میں شراب، گٹکا، مین پڑی، 2100، چرس سمیت دیگر منشیات کا کاروبار کھلے عام جاری ہے۔

ڈگری تھانہ کے عین سامنے گٹکا اور 2100 ہول سیل پر فروخت ہورہا ہے،انتظامیہ کی چشم پوشی کے باعث  نوجوان نسل تباہی کی طرف گامزن ہے۔ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جبکہ شہر میں دیسی اورولایتی شراب کا کاروبار بھی اپنے عروج پر ہے۔ پولیس مبینہ رشوت کے عوض منشیات فروشوں کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔ ڈگری کے شہریوں، مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے منشیات کا کاروبار بند کرایا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔