جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں سیمسٹر5مارچ سے ہونگے

اسٹاف رپورٹر  پير 25 فروری 2013
یونیورسٹی کا بل منظورکیاجائے، طلبا کا ارکان سندھ اسمبلی کو مکتوب بھیجنے کا فیصلہ. فوٹو: فائل

یونیورسٹی کا بل منظورکیاجائے، طلبا کا ارکان سندھ اسمبلی کو مکتوب بھیجنے کا فیصلہ. فوٹو: فائل

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے مستقبل کا فیصلہ سندھ اسمبلی کریگی تاہم مجوزہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالب علموں نے ارکان سندھ اسمبلی کے نام ایک مکتوب لکھا یہ مکتوب آج(پیر کو) ارکان اسمبلی کو روانہ کیاجائیگا۔

طالب علموں نے مکتوب میں منتخب نمائندوں سے درخواست کی ہے کہ رواں اسمبلی کے جاری اجلاس میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے بل کو منظوری کیاجائے تاکہ 350طالب علموں ڈاکٹروں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکے، مکتوب میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں سال برائے 2012-13 میں گزشتہ سال اوپن میرٹ پر داخلے دیے گئے تھے،5ماہ گزرنے کے بعد بھی مجوزہ یونیورسٹی کی قانونی حیثیت واضح نہیں کی جاسکی۔

2

ان طالبعلموں نے کہا ہے کہ ہم نے سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے نام پر داخلے لیے تھے لیکن تاحال سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا بل اسمبلی سے منظور نہیں کیاجاسکا، طالب علموں نے کہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی کی قانونی حیثیت کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن 5مارچ سے یونیورسٹی میں پہلے ایم بی بی ایس کے فرسٹ سمسٹرکے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کیا ہے، مکتوب میں کہاگیا ہے کہ ایک جانب امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا ہے، دوسری جانب یونیورسٹی کی قانونی حیثیت بحال نہیں کی جا سکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔