نگراں وزیراعظم، اپوزیشن تاحال مشاورت مکمل نہ کرسکی

ملک منظور احمد  پير 25 فروری 2013
تحریک انصاف اچکزئی کے نام پر متفق نظر آتی ہے،  ن لیگ نے کوئی رابطہ نہیں کیا. فوٹو: فائل

تحریک انصاف اچکزئی کے نام پر متفق نظر آتی ہے، ن لیگ نے کوئی رابطہ نہیں کیا. فوٹو: فائل

اسلام آباد: حزب اختلاف کی جماعتوں کے درمیان حتمی طورپرنگران وزیراعظم کیلیے دوناموں پر اتفاق رائے تاحال نہیں ہوسکا۔

حزب اختلاف کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ(ن)اور تحریک انصاف کے درمیان نگران وزیراعظم کیلیے مجوزہ ناموں پر مشاورت نہیں ہوسکی۔ تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایاہے کہ مسلم لیگ(ن)کے کسی رہنما نے نگران وزیراعظم پرمشاورت کیلیے رابطہ نہیں کیا ہے اگررابطہ کیاگیاتو مرکزی قیادت مشاورت کرنے یانہ کرنے کافیصلہ کریگی۔

8

تحریک انصاف کے بیشترقائدین محمودخان اچکزئی کے نام پرمتفق نظر آتے ہیں،اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے ہوگیاتو آئندہ ایک ہفتے کے دوران یہ دو نام عوام کے سامنے رکھ دیے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔