بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ آج سے پھر شروع ہونے کا امکان

ویب ڈیسک  پير 25 فروری 2013
مغربی ہواؤں کے زیراثربارشوں اوربرفباری کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات فوٹو: اے ایف پی

مغربی ہواؤں کے زیراثربارشوں اوربرفباری کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات فوٹو: اے ایف پی

موسم سرما میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ آج سے پھر شروع ہونے کا امکان ہے جو تین روز جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب کی طرف سے بارش برسانے والی ہوائیں آج شام بلوچستان میں داخل ہوں گی جن کے زیر اثر آج اور کل بلوچستان میں مختلف مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے، جس کے بعد یہ ہوائیں کل پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، ان علاقوں میں منگل اور بدھ کو بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ مغربی ہواؤں کے زیراثربارشوں اوربرفباری کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا، آج ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت لاہور، اسلام آباد 13، پشاور 14، گلگت 7، ملتان 16، فیصل آباد 12، جھنگ 13، ڈی آئی خان 16 اور جہلم میں بھی 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔