فاسٹ بولرجنید خان جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی میچز بھی نہیں کھیل سکیں گے

ویب ڈیسک  پير 25 فروری 2013
فاسٹ بولر یکم  اور 3 مارچ کو ٹونٹی ٹونٹی میچ بھی باہر بیٹھ کر دیکھیں گے۔ فوٹو : اے ایف پی / فائل

فاسٹ بولر یکم اور 3 مارچ کو ٹونٹی ٹونٹی میچ بھی باہر بیٹھ کر دیکھیں گے۔ فوٹو : اے ایف پی / فائل

جوہانسبرگ: فاسٹ بولر جنید خان جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کے بعد دونوں ٹونٹی ٹونٹی میچ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔

جنوبی افریقہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق  23 سالہ جنید خان ابھی تک مکمل فٹ نہیں ہو سکے، فاسٹ بولر یکم  اور 3 مارچ کو ٹونٹی ٹونٹی میچ بھی باہر بیٹھ کر دیکھیں گے، جنید خان کی فٹنس کو ٹیم مینجمنٹ ابھی تک چھپاتی رہی ہے لیکن ذرائع کے مطابق وہ گھٹنے کی اسی تکلیف کا پھر سے شکار ہیں جو سری لنکا میں بھی ہوئی تھی اور جنید خان 5 ماہ تک کرکٹ سے دور رہے تھے۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر نے جوہانسبرگ میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا اور 96 رنز دے کر دو وکٹیں لی تھیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔