- انتہاپسند ہندو رہنما کی مسلمانوں اورعیسائیوں کے قتل عام کی دھمکی
- پشاور پولیس لائنز دھماکے میں فاسفورس استعمال کیا گیا، صدر مملکت
- آئی ایم ایف اور پاکستان کے پالیسی سطح پر مذاکرات شروع، سخت فیصلوں کا امکان
- کامران اکمل نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- پختونخوا میں انتخابات کیلیے پولیس تیار ہے، آئی جی کی الیکشن کمیشن کو بریفنگ
- پی ایس ایل8: کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں کا اعلان ہوگیا
- پنجاب میں افسران کے تقرر و تبادلوں کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
- پی ایس ایل8 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
- کراچی پیچھے چلا گیا اور کچی آبادیاں زیادہ ہوگئیں، سندھ ہائی کورٹ
- کسی کے ٹیم میں آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کپتان کراچی کنگز
- ملعون سلمان رشدی کی حملے میں آنکھ ضائع ہونے کے بعد پہلی تصویر منظرعام پر
- کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
- پنجاب میں 67 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
- ترکیہ اور شام کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان میں زلزلے کی پیشگوئیاں
- زرداری پر قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت مسترد
- لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ افسر کا جواب مسترد کردیا
- کے پی اسمبلی الیکشن کروانے کی درخواست، حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب
- عمران خان نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل
- پرویز مشرف کو کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا
- نیب ترامیم کیس کے ذریعے نیب قانون پر سرخ لکیر مقرر کی جائے گی،چیف جسٹس
مسلم لیگ(ن)اورجے یوآئی(ف) کا آئندہ عام انتخابات میں تعاون پر اتفاق

ملکی مسائل پرجے یوآئی کی سوچ پیپلزپارٹی کے مقابلے میں(ن) لیگ سے زیادہ قریب ہے، مولانا فضل الرحمان۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز
لاہور: مسلم لیگ(ن) جے یوآئی(ف) نے آئندہ عام انتخابات میں ایک دوسرے سے تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
رائے ونڈ میں مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جے یوآئی(ف) کے وفد نے مسلم لیگ(ن)کے صدر نوا زشریف سے ملاقات کی اورانہیں 28فروری کو جے یوآئی(ف) کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، راجہ ظفر الحق، ظفر اقبال جھگڑا اورچوہدری نثارعلی خان بھی موجود تھے ، مسلم لیگ (ن)نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے راجہ ظفرالحق کی قیادت میں 3رکنی وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا،وفد کے دیگرارکان میں چوہدری نثارعلی خان اوراقبال ظفرجھگڑا بھی شامل ہوں گے۔
ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)اورجے یوآئی(ف)انتخابات میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گی اوراس حوالے سے دونوں جماعتیں کمیٹیاں بھی تشکیل دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قیام امن کے لئے مولانا فضل الرحمان کی کوششیں قابل تعریف ہیں،اس وقت خطے اورملک کوجتنی امن کی ضرورت اس سے قبل کبھی نہ تھی اورجب تک ملک میں امن قائم نہیں ہوگا اس وقت تک کوئی بھی چیز کامیاب نہیں ہوسکتی۔
نوازشریف نے کہا کہ ملک میں صاف اورشفاف انتخابات ضرور ہوں گے،پاکستان کے مسائل اتنے گھمبیر ہیں کہ اس سے تنہا کوئی بھی جماعت نبردآزما نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا انتخابات سے قبل اوربعد میں بھی مختلف جماعتوں کو ایک دوسرے سے تعاون کرنا ہوگا، سیاست میں ایسا ہوتا ہے کہ کوئی جماعت کبھی قریب اورکبھی دورہوجاتی ہے۔
اس موقع پرمولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اے پی سی شرکت کی دعوت قبول کرنے پر نوازشریف کے شکرگزارہیں، دونوں جماعتوں نے باہمی مشاورت سے نگراں وزیراعظم کے نام پر بھی اتفاق کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگ اختلاف کے باوجود ایک دوسرے کے دوست ہوتے ہیں،ملکی مسائل پرجے یوآئی کی سوچ پیپلزپارٹی کے مقابلے میں(ن) لیگ سے زیادہ قریب ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔