سینیٹ میں ایم کیوایم کو اپوزیشن نشستیں الاٹ کردی گئیں

ویب ڈیسک  پير 25 فروری 2013
ایم کیوایم نے محکمہ داخلہ سندھ کیجانب سے لیاری گینگ وارکےملزمان کے خلاف مقدمات واپس لینے پرحکومت سے علیحدگی کااعلان کیاتھا

ایم کیوایم نے محکمہ داخلہ سندھ کیجانب سے لیاری گینگ وارکےملزمان کے خلاف مقدمات واپس لینے پرحکومت سے علیحدگی کااعلان کیاتھا

اسلام آ باد: سینیٹ میں ایم کیوایم کو اپوزیشن نشستیں الاٹ کردی گئیں،ایم کیوایم کے سینیٹرز کی تعداد 6 ہے۔

سینیٹ کا اجلاس چیرمیں نیئرحسین بخاری کی زیرصدارت شروع ہوا تو اس دوران چیرمین سیینٹ نے ایم کیوایم کو اپوزیشن نشستیں الاٹ کردیں، ایم کیوایم نے حکومت سے علیحدگی کے بعد قومی اسمبلی اورسینیٹ میں اپوزیشن نشستوں پربیٹھنے کی درخواست دے رکھی تھی۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے  لیاری گینگ وارکے ملزمان کے خلاف مقدمات واپس لینے پر متحدہ قومی موومنٹ نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔