شہبازشریف نے صوبے کا سارا فنڈ بس سروس منصوبے پر لگادیا، چوہدری پرویزالہٰی

ویب ڈیسک  پير 25 فروری 2013
چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ انہوں نے اپنےدور میں کئی ہزارکلومیٹر لمبی سڑکیں تعمیر کرائیں جوملک کی تاریخ میں کوئی حکومت نہ کرسکی۔ فوٹو: فائل

چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ انہوں نے اپنےدور میں کئی ہزارکلومیٹر لمبی سڑکیں تعمیر کرائیں جوملک کی تاریخ میں کوئی حکومت نہ کرسکی۔ فوٹو: فائل

بہاولپور: نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی تمام اسکیمیں ناکام ہوچکی ہیں، وہ بس توچلا نہیں سکتے صوبہ کیاچلائیں گے۔

بہاولپورکی تحصیل یزمان میں جلسے سےخطاب کرتےہوئےانہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کسان دشمن پارٹی ہے۔ آج ڈاکٹراورکلرک سڑکوں پراحتجاج کر رہے ہیں جبکہ باردانےکےلئےلائنیں لگی ہوئی ہیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبےکا سارا فنڈ بس سروس پرلگا دیا ہے۔ شہبازشریف لیپ ٹاپ انہی لوگوں کودیتےہیں جن کےووٹ بنےہوئے ہیں۔ چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ انہوں نے اپنےدور میں کئی ہزارکلومیٹر لمبی سڑکیں تعمیر کرائیں جوملک کی تاریخ میں کوئی حکومت نہ کرسکی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔