کنگنا رناوت اور سنی دیول کامیڈی فلم میں رومانس کا جادو جگائیں گے

ویب ڈیسک  پير 25 فروری 2013
فلم میں رومانس اورمزاح کاحسین امتزاج ہے اوراسے 26 اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

فلم میں رومانس اورمزاح کاحسین امتزاج ہے اوراسے 26 اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

ممبئی: اداکارہ کنگنا رناوت اب سنی دیول کے ساتھ رومینٹک کامیڈی فلم “آئی لونیوایئر” میں نظر آئیں گی۔

بالی وڈ میں نت نئے تجربے کر کے فلمیں بنانے کا رجحان زیادہ بڑھ چکا ہے جس کی نئی مثال 25 سالہ کنگنا رناوت کو 56 سالہ سنی دیول کےساتھ کاسٹ کرنا ہے۔ فلم کی کہانی فوری شادی کےخواہشمند لڑکےکے گردگھومتی ہے مگر اسےکوئی لڑکی پسند نہیں کرتی، فلم میں رومینس اورمزاح کاحسین امتزاج ہے اوراسے 26 اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

کنگنا کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے سنی دیول نے بتایا کہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران ان دونوں کے درمیان اچھی کیمسٹری قائم ہو گئی جو شائقین کو اسکرین پر بھی نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کنگنا انتہائی سنجیدہ لڑکی ہیں اور کام سے بے حد لگاؤ رکھتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔