آلو اور ہلدی سے گوری رنگت پائیں، صرف چند منٹوں میں

ویب ڈیسک  جمعرات 5 اکتوبر 2017
بازار سے ملنے والی مصنوعی اشیا چہرے کی جلد کو نقصان پہنچانے کے ساتھ کافی مہنگی بھی ہوتی ہیں ؛فوٹوفائل

بازار سے ملنے والی مصنوعی اشیا چہرے کی جلد کو نقصان پہنچانے کے ساتھ کافی مہنگی بھی ہوتی ہیں ؛فوٹوفائل

کراچی: آلو اور ہلدی ایسی چیزیں ہیں جس کے بغیر ہر باورچی خانہ ادھورا سمجھاجاتا ہے یہ دونوں اشیا ناصرف کھانوں کی شان بڑھاتی ہیں بلکہ کئی دوسرے فائدے بھی دیتی ہیں ایسا ہی ایک فائدہ خواتین کے حسن میں نکھار بھی ہے ۔

آلو صرف کھانے کے لیے نہیں بلکہ چہرے کی جلد کو چمکدار بنانے، چہرے سے داغ دھبے صاف کرنے اور رنگت نکھارنے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے، یہاں آلو اور ہلدی کا بہت ہی آسان ماسک بنانے کا طریقہ بتایا جارہا ہے جو رنگت نکھارنے کے ساتھ چہرے کے سانولے پن کوکم کرکے رنگت گوری کرنے میں نہایت اہم کردارادا کرتا ہے۔

بازار میں ہلدی سے بنےمصنوعی فیس پیک کئی ناموں سے باآسانی ملتے ہیں جب کہ یہ فیس پیک بنانے والی کمپنیوں کا دعویٰ ہوتا ہے کہ ان میں کسی قسم کا کوئی کیمیکل موجود نہیں لیکن یہ پوری طرح ٹھیک نہیں ہے، بازار سے ملنے والی اشیا چہرے کی جلد کو نقصان پہنچانے کے ساتھ کافی مہنگی بھی ہوتی ہیں تاہم گھر پر صرف آلو اور ہلدی سے بنایا گیا یہ فیس پیک کسی بھی قسم کے مضراثرات سے بالکل پاک ہوتاہے۔

سب سے پہلے کچے آلو کا گودا لیں اوراس میں تھوڑا سا ہلدی پاؤڈر ملائیں، پاؤڈر کی جگہ اگر آپ ہلدی کی جڑ سے رس نکال کر آلو کے گودے میں ملاتے ہیں تو یہ کافی فائدے مند ہوتا ہے تاہم اگر یہ ممکن نہیں تو کوئی بات نہیں پاؤڈر ہی لے لیں۔

اب اسے اچھی طرح مکس کریں اور چہرے اور گلے پرلگائیں اس فیس پیک کو تقریباً 30 منٹ تک لگارہنے دیں اور سادے پانی سے دھولیں، اس فیس پیک کا اثر فوراً ہوتا ہے اورجلد صاف ہوکر چمکدار ہوجاتی ہے جب کہ اسے مسلسل استعمال کرنے سے رنگت میں بھی نکھار پیدا ہوتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔