- حکومت نہیں چاہتی کہ بلدیاتی انتخابات کا عمل آگے بڑھے، حافظ نعیم
- راہول گاندھی نے مودی کی کرپشن سے پردہ اٹھادیا
- پرائیویسی کیسے رکھی جاتی ہے؟
- پی ایس ایل8 میں شریک ٹیموں اور آفیشلز کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دیدیا گیا
- زلزلہ متاثرین کیلئے اتنے فنڈز آئے، کدھر گئے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ
- علی زیدی میرا چھوٹا بھائی ہے، شہلا رضا
- پنجاب میں عام انتخابات کی درخواست؛ الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب کو نوٹس جاری
- ایسے حالات میں کون وزیراعظم بننا چاہے گا، شاہد خاقان عباسی
- عبدالرزاق نے ایشیاکپ پاکستان کے بجائے دبئی میں کروانے کی حمایت کردی
- مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتیں، فیکٹری مالکان کیخلاف مزید 10 مقدمات درج
- کراچی، سی ٹی ڈی کا کالعدم تنظیم داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرنیکا دعویٰ
- ماں پر تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا بیٹا گرفتار
- لیجنڈری فٹبالر رونالڈینو کا 17 سالہ بیٹا بارسلونا سے معاہدے کے قریب
- زلزلہ متاثرین کیلیے مزید امدادی پروازیں شام اور ترکیہ پہنچ گئیں
- شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر
- نیا پاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس پر منافع میں ردوبدل کی منظوری
- شام میں ملبے تلے دبی نومولود بچی کو زندہ نکال لیا گیا
- گلوبل لیپ ٹیک کنونشن؛ پاکستانی کمپنیوں کیلیے ملٹی بلین ڈالر مارکیٹ کا گیٹ وے بن گیا
- بلا سود بینکاری کے نفاذ پر شبہ کی گنجائش نہیں، گورنر اسٹیٹ بینک
- نئی مردم شماری کیلیے نادرا سے 13ارب کا سافٹ ویئر اور ٹیب تیار
سرکلرڈیٹ،مددکی پیشکش کردی،سربراہ قومی بچت

ادارہ قومی بچت نے توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کے حل کے لیے مالی معاونت کی پیشکش کی ہے، ظفر شیخ۔ فوٹو: فائل
کراچی: نیشنل سیونگ آرگنائزیشن (قومی بچت) کے ڈائریکٹر جنرل ظفر محمدشیخ نے کہا ہے کہ رواں سال بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے آن لائن سرمایہ کاری کی سہولت اور اسلامی بانڈز متعارف کرائے گی۔
حکومت کو اسکیم تیار کرکے پیش کردی گئی ہے اور جیسے ہی یہ منظور ہو گی رواں سال اسلامک بانڈ جاری کردیے جائیں گے جس میں 2ٹریلین روپے تک کی سرمایہ کاری کی گنجائش ہے، اسلامی بانڈز جاری کرنے کیلیے اسلامی بینکوں کی مدد بھی حاصل کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار پیر کو ریجنل آفس میں طویل عرصہ سے ترقیوں کے انتظار کرنے والے ملازمین وافسران میں ترقیوں کے لیٹرز اور عارضی ملازمین کو کنفرم کیے جانے کے لیٹرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی، اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر رحمت النساء نے بھی خطاب کیا جبکہ قومی بچت ہیڈ کوارٹرز کے جوائنٹ ڈائریکٹر جاوید شیخ، محمدایوب، عبدالباری بھی موجود تھے۔
ظفر محمد شیخ نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی مشکلات سے دوچار ہے اور ان حالات میں قومی بچت نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے ملک کو بھونچال سے نکالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ قومی بچت نے توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کے حل کے لیے مالی معاونت کی پیشکش کی ہے، ادارہ قومی بچت توانائی کے شعبے میں موجود گردشی قرضوں کے حل میں مالی معاونت سمیت دیگر اہم قومی منصوبوں میں بھی حکومت کی مدد کو تیار ہیں۔ ڈی جی ادارہ قومی بچت کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں مختلف بانڈز جاری کیے جاسکتے ہیں جس کی عوامی فروخت کے بعد حاصل ہونے والی آمدنی سے گردشی قرضوں کا مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے ۔
جبکہ قومی اہمیت کے دیگر منصوبے بھی اسی فارمولے کے تحت شروع کیے جاسکتے ہیں۔ظفر شیخ نے بتایا کہ اسٹوڈنٹ بانڈز کا بہت ہی اچھا رسپانس ملا ہے اور اس بانڈ سے نوجوانوں اورخاص کر طالب علموں میں بچت کی عادت کو فروغ ملے گا جو خود ان کے اور ملکی معیشت کیلیے بھی فائدہ مند ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے ہدف کو کارکنوں کی انتھک محنت کے باعث محض6 ماہ میں ہی حاصل کرلیا گیا ہے، ادارہ قومی بچت سے حکومت کو ترقیاتی اور عوامی مفادات کی اسکیموں میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے قومی بچت کے عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عملے کی قلت کے باوجود ملک بھر کے380 سینٹرز پر کام کی رفتار تیز ہوئی ہے اور اب ہم نے وزیراعظم سے 1200 افراد کی بھرتیوں کی اجازت بھی حاصل کرلی ہے اور دو ہفتوں میں نئی بھرتیوں کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا، ہماری پہلی ترجیح اداے کے ملازمین کے بچوں کو بھرتی کرنا ہے، آئندہ 6 ماہ میں قومی بچت کا اسٹاف 5500 تک پہنچ جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔