- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
نوجوانوں کا کارنامہ، گرمی کی لہر سے بچاؤ کیلیے ڈیوائس تیار
کراچی: پاکستانی نوجوانوں نے کارنامہ انجام دیتے ہوئے شدیدگرمی میں انسانی جسم کوٹھنڈارکھنے کے لیے شمسی توانائی سے چلنے والی دنیا کی پہلی جدید ڈیوائس تیارکرلی۔
مائیکروپاور لیبز کے سربراہ عبداللہ سومرو نے ایکسپریس کو گفتگو میں بتایاکہ 2015 میں کراچی میں آنیوالی گرمی کی شدید لہر ’’ہیٹ ویو‘‘ میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کو دیکھتے ہوئے ایک ایسی ڈیوائس تیارکرنے کاخیال ذہن میں آیا تھا جوانسانی جسم کے درجہ حرارت کی مناسبت سے اسے ضرورت پڑنے پرٹھنڈا رکھ سکے انھوں نے بتایا کہ ڈیوائس کوفی الحال آزمائشی طورپرٹیسٹ کیا جارہا ہے جسے آئندہ سال موسم گرماکے دوران مارکیٹ میں لایاجائے گا، ڈیوائس کی قیمت 3سے 4ہزارروپے کے درمیان ہوگی، ڈیوائس مریضوں،عمررسیدہ افراد، سورج کی تپش میں کام کرنے والوں کے لیے انتہائی کارآمدثابت ہوگی۔
عبداللہ سومرو نے مزید بتایاکہ باصلاحیت پاکستانی نوجوانوں کا یہ اسٹارٹ اپ دنیاکا سب سے تیزی سے چارج ہونے والا چارجر بھی تیارکرچکی ہے، فلیش پیک کے نام سے متعارف کرائے جانے والے اس چارجرکی گنجائش (5000mAH) ہے جسے صرف 15 منٹ میں مکمل چارج کیا جاسکتاہے، فلیش پیک کی قیمت 5سے 6ہزار کے درمیان ہے اوراسے زیادہ ترمغربی ملکوں کو درآمد(ایکسپورٹ) کیا جارہا ہے۔
عبداللہ سومرو کے مطابق مائیکرپاور لیبز روزمرہ ضرورتوں کے مطابق مصنوعات تیار کرتی ہے جس کے ڈیزائن اورتیاری کے مراحل میں انسانی ضرورتوں کو مدنظر رکھاجاتا ہے، مائیکروپاور لیبز مصنوعات کی تیاری میں ٹیکنالوجی اور ہارڈویئر سسٹم کے ذریعے سماجی ضرورتوں کا حل مہیا کرنے کے بنیادی مقصدکو ہمیشہ اولیت دی جاتی ہے، پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جارہا ہے اور حال ہی میں مائیکروپاور لیبز نے ٹیلی نار گروپ کے سالانہ ڈیجیٹل ونرز مقابلے میں ایک لاکھ نارویجن کرونے کاانعام جیتاہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔