- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
- مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی
- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف 12 فروری کو دھرنے کا اعلان
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیاری شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
حکومت،فوج نے طالبان پیشکش کوسنجیدگی سے نہیں لیا، منورحسن

مرکزی مجلس شورٰی کا اجلاس، متعدد قرار دادیں منظور، بلوچستان میں حکومتی ناکامی کی مذمت فوٹو: فائل
اسلام آ باد: جماعت اسلامی کے امیر منورحسن نے کہاہے کہ حکومت اورفوج نے طالبان کے مذاکرات کی پیشکش کوسنجیدگی سے نہیں لیاملک میں امن کے لیے طالبان کی پیشکش کوقبول کرلیناچاہیے.
اسلام آبادڈسٹرکٹ بارمیں قاضی حسین احمد وپروفیسر غفور احمد مرحومین کی یادمیں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منورحسن نے کہاکہ قومی سطح پرکسی بھی طرح کے اتحادکی صورت نظرنہیں آتی ہم اس نتیجے پرپہنچ چکے ہیںکہ انتخابات کی تاریخ دے دی جائے اوراسمبلیاںتحلیل ہوجائیں۔ آن لائن کے مطابق تقریب کے بعدمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے منورحسن کاکہناتھاکہ صاف شفاف انتخابات کے لیے گورنرکی تبدیلیوں سمیت اپوزیشن کے تمام مطالبات پورے کیے جائیں۔
گورنرسندھ نے بارہ سال میں سوائے گرفتارقاتلوںکوچھڑانے اورسازشیںکرنے کے علاوہ کچھ نہیںکیاثنا نیوزکے مطابق انھوں نے کہاکہ باربارآزمائے ہوئوںکوووٹ دیے جاتے ہیںپھرانہی کوپانچ سالوں تک جھولیاںاٹھا اٹھا کر بدعائیں دی جاتی ہیںعوام انتخابات میںروایتی طبقات کے5 سوامیدواروںکی ضمانتیںضبط کرا دیںتوتبدیلی کوئی نہیں روک سکتا۔
نمائندے کے مطابق منور حسن کی صدارت میں ہونیوالے جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کے اجلاس میںبلوچستان کی صورتحال پربحث کے بعدمتفقہ طورپرمنظورکی گئی قراردادمیں حکومت بلوچستان کی نااہلی اورعوام کے تحفظ میں ناکامی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے وفاقی وصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیاگیاہے کہ وہ عوام کوامن،عدل وانصاف اورروزگارکی فراہمی کے عادلانہ اقدامات کرے اگربلوچستان میں انتخابات کے مواقع سبوتاژ کیے گئے تواس کے نتیجے میںصرف بلوچستان ہی نہیں بلکہ پورا ملک بدامنی اورآئینی بحرانوںسے دوچارہوجائے گا۔ بلوچستان میںموجودہ بدامنی عالمی قوتوںکی گریٹ گیم کاحصہ ہے.
انسانی ہلاکتوں پردانستہ چشم پوشی کاطرزعمل ملکی سلامتی کے لیے اٹھائے جانیوالے حلف سے کھلا انحراف ہے۔حکومت ایران سے گیس کی درآمداورگوادرپورٹ کی تکمیل پرتوجہ دے۔ مجلس شورٰی صوبے کے عوام سے یہ اپیل کرتی ہے کہ وہ آئندہ نااہل اورجرائم کی پشت پناہی کرنیوالوںکوووٹ نہ دیںدوسری قراردادمیںملک کی مجموعی معاشی صورتحال اور مزدوروں کے مسائل میں اضافے پرتشویش کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیاگیاکہ بجٹ خسارے کوفوری کم کرنے کے لیے ٹیکس گزاروںکی تعدادمیں اضافہ کیاجائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔