پاکستان دہشت گردی سے متاثرہ دوسرابڑاملک قرار

آن لائن  منگل 26 فروری 2013
2011 میں عراق میں1800،پاکستان میں1468افرادشکار ہوئے،امریکی تھنک ٹینک فوٹو: فائل

2011 میں عراق میں1800،پاکستان میں1468افرادشکار ہوئے،امریکی تھنک ٹینک فوٹو: فائل

اسلام آ باد: دہشتگردی پرنظررکھنے والے عالمی تھنک ٹینک نے پاکستان کوعراق کے بعد دہشتگردی کا شکاردوسراملک قراردیدیاہے۔

گلوبل ٹیررازم انڈکس کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہاگیاہے کہ عالمی دہشتگردی  کے جنوبی ایشیاء پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق 2011ء میں دہشتگردی اور دیگرپرتشدد واقعات میں عراق میں 1800، پاکستان میں1468، افغانستان میں 1293 اور بھارت میں 402افرادہلاک ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا میں نائن الیون کے بعد دہشتگردی کے کسی واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔