عام انتخابات مقررہ وقت پر کرائے جائینگے، پارلیمانی پارٹی پی پی

اسٹاف رپورٹر  منگل 26 فروری 2013
 اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے پرغور،لائحہ عمل مرتب، ذوالفقاربھٹواوربینظیربھٹوکیلیے فاتحہ خوانی. فوٹو فائل

اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے پرغور،لائحہ عمل مرتب، ذوالفقاربھٹواوربینظیربھٹوکیلیے فاتحہ خوانی. فوٹو فائل

کراچی: سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمانی لیڈر پیرمظہرالحق کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میں شہید ذوالفقارعلی بھٹواورشہید بینظیر بھٹوکے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی بعد ازاں اجلاس میں صوبے کی سیاسی صورت حال،اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے،دیگر امور پر تفصیلی غور اورضروری لائحہ عمل مرتب کیا گیا ۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تمام تر مشکلات اورسازشوں کے باوجود عام انتخابات مقررہ وقت پر منعقد کرائے جائیں گے ۔ اجلاس سے سید قائم علی شاہ ، پیرمظہرالحق اور دیگر اراکین نے خطاب کیا ۔

اجلاس میں اس بات پرخوشی کا اظہار کیا گیا کہ موجود صوبائی اسمبلی اپنی آئینی مدت احسن طریقے سے پوری کر رہی ہے جو کہ ملکی تاریخ کا اہم مثال ہے۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں قائد ایوان اور وزیراعلیٰ سندھ سید قا ئم علی شاہ ، ڈپٹی اسپیکر سندھ شہلا رضا ، سید مراد علی شاہ، محمد ایاز سومرو، جام مہتاب ڈھر، ڈاکٹر دایا رام، حمیرا علوانی، سید محمد بچل شاہ، نعیم احمد کھرل، عبدالکریم سومرو،علی مراد راجپر، صادق علی میمن، ایڈووکیٹ رفیق انجینئر، مسز نجمہ کھو سو، رائے ناز بوزدار، شمع عارف مٹھانی، کلثوم اختر چانڈیو، رشیدہ اختر پنھور سمیت 64 اراکین اسمبلی شامل تھے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔