کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 26 فروری 2013
صدر پارکنگ پلازہ کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونے والا عمران اسپتال میں دم توڑگیا، مقتول کا تعلق ایک مذہبی جماعت سے تھا۔  فوٹو: فائل

صدر پارکنگ پلازہ کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونے والا عمران اسپتال میں دم توڑگیا، مقتول کا تعلق ایک مذہبی جماعت سے تھا۔ فوٹو: فائل

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

سعید آباد کے علاقے میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا، مقتول کی لاش سول اسپتال پہنچائی گئی، پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ادھر صدر پارکنگ پلازہ کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونے والا عمران اسپتال میں دم توڑگیا، مقتول کا تعلق ایک مذہبی جماعت سے تھا،عمران کی ہلاکت کے بعد جیکب لائن میں کشیدگی پھیل گئی اورمشتعل افراد نے رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک بلاک کردیا،  اورنگی ٹاون میں ولیکا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔