مردان: انسداد پولیومہم ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 26 فروری 2013
خاؤ کلےمیں لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھرجا کربچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں مصروف تھیں کہ شدت پسندوں نےفائرنگ کردی فوٹو: فائل

خاؤ کلےمیں لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھرجا کربچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں مصروف تھیں کہ شدت پسندوں نےفائرنگ کردی فوٹو: فائل

مردان: بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامورپولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

طورو میرہ کے علاقے خاؤ کلے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کربچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں مصروف تھیں کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار شدت پسندوں نے قریب آکر فائرنگ کر دی، لیڈی ہیلتھ ورکر نے بھاگ کر ایک گھر میں پناہ لے لی جبکہ ان کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکارفیض محمد فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا، ملزمان واردات کے بعد آسانی سے فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔